امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر کا دورہ

نئی دہلی – امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر آج وزیر اعظم نریندر مودی، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوال اور سیکرٹری خارجہ سبرامنیم جئے شنکر سے مفید ملاقاتوں کے بعد بھارت سے روانہ ہوگئے۔ این ایس اے میک ماسٹر نے امریکہ-بھارت اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور ایک اہم دفاع پارٹنر کی حیثیت سے بھارت کی حیثیت کا اعادہ کیا۔ فریقین نے دفاع اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اپنی مشترکہ دلچسپی سمیت متعدد دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ دورہ علاقائی مشاورت کا حصہ تھا جس میں ان کا کابل اور اسلام آباد کا دورہ بھی شامل تھا۔