امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کے قونصلر سیکشن عارضی مدت کے لئے امریکہ آنے اور امریکہ میں غیر معینہ یا مستقل رہائش اختیار کرنے کے خواہاں لوگوں کو ویزا خدمات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
نان امیگرنٹ ویزا زمروں کی ایک ڈائریکٹری سمیت، نان امیگرنٹ امریکی ویزے کے لئے درخواست دینے سے متعلق مکمل معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ گلوبل سپورٹ سروسز (GSS) ملاحظہ کیجیے۔
ہم سے رابطہ کریں
کسٹمر سروس نمائندے سے رابطہ کرنے کے لئے، مکمل جانکاری کے لئے براہ مہربانی ویزا انفارمیشن پیج دیکھیں یا ذیل میں رابطہ معلومات کا استعمال کریں:
- ای میل: support-india@ustraveldocs.com یہ ہم تک پہنچنے کا تیز ترین اور بہترین راستہ ہے۔ ہم ہر ای میل پڑھتے ہیں اور تین ایم کار کے اندر جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ییچیدہ سوالات میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
- ٹیلیفون: 91-120-4844644، 40-91-46258222 اور 1-703-520-2239 (امریکہ سے فون کرنے کے لئے)
ہم تک پہنچنے کا تیز ترین اور بہترین راستہ طریقہ ہمیں support-india@ustraveldocs.com پر ای میل کرنا ہے۔ ہم ہر ای میل پڑھتے ہیں اور تین ایم کار کے اندر جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ کبھی کبھی ییچیدہ سوالات میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
ویزا اپائنٹمنٹ آن لائن ہی مقرر کئے جا سکتے ہیں۔ ہم ای میل کے ذریعہ اپائنٹمنٹ مقرر کرنے کی درخواست قبول نہیں کرتے۔
اہم نوٹ: ہنگامی ویزا اپائنٹمنٹ UStraveldocs کے ذریعہ آن لائن ہی مقرر کئے جا سکتے ہیں۔
براہ کرم www.ustraveldocs.com.in پر دی گئی جانکاری اور خاص طور سے ہمارا عموماً پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیو) ویب صفحہ دھیان سے پڑھیں۔ اگر آپ کو اپنے سوال کا جواب نہ ملے تو ہمیں support-india@ustraveldocs.com پر ای میل بھیک سکتے ہیں۔
انتظامی کارروائی:
اگر آپکا کیس انتظامی کارروائی کے تحت ہے تو براہ کرم آپکو ملنے والے 221(g) پرچے میں درج ہدایات پر عمل کریں۔ آپ اپنی درخواست کی پیش رفت آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔ جیسے ہی قونصل خانہ آپکے کیس میں آگے کی کارروائی کر سکے گا، ہم اسٹیٹس اپ ڈیٹ کردیں گے۔
براہ کرم آگاہ رہیں کہ آپکی درخواست کی نظرثانی مکمل کرنے میں 60 تا 90 ایام لگ سکتے ہیں، اور 60 سے کم دنوں سے زیر غور معاملوں سے متعلق انکوائری کا ہم جواب نہیں دیتے۔
امیگریشن اینڈ سٹیزن شپ ایکٹ (آئی این اے) کا سیکشن 214(b)
آئی این اے کے سیکشن 214(b) میں سبھی درخواست گزاروں کو یہ یقین دلا کر کہ امریکہ میں محدود قیام کے بعد انکی یقینی واپسی کے لئے انکے کافی پیشہ ورانہ، معاشی، اور سماجی بندھن موجود ہیں نیز یہ کہ وہ ویزہ زمرے کی شرائط کے پابند رہیں گے؛ ترک وطن کے امکان کو ختم کرنا ہوتا ہے۔
ان معاملات میں کوئی اپیل یا چھوٹ کا عمل دستیاب نہیں ہے۔ اگر آپکو سیکشن 214(b) کے تحت ویزا دینے سے انکار کیا گیا ہے تو www.ustraveldocs.com/in پر آن لائن جا کر ویزا کے لئے دوبارہ اپلائی کر سکتے ہیں۔ ہم 214(b) کے تحت منع کئے گئے معاملوں کے بارے میں موصولہ ای میل انکوائری کا جواب نہیں دیتے۔
بغیر فیس ویزا زمرے کے تحت درخواست گزاروں کو ایم آر وی فیس ادا نہیں کرنی چاہئے۔ اگر غلطی سے ادا کر دی ہے تو ایم آر وی فیس قابل واپسی نہیں ہے، تاہم ادائیگی کے ایک سال کے اندر، یہ فیس اُسی درخواست گزار کے لئے کسی دوسرے زمرے کے لئے اپائنٹمنٹ لینے میں استعمال کی جا سکتی ہے۔
- A-1، A-2، G-1، G-2، G-3 اور G-4 ویزا زمرے (براہ کرم ویزا نوٹ / ڈپلومیٹک نوٹ شامل کریں اور درخواست گزاروں کے نام اور انکے پاسپورٹ نمبر لکھیں۔)
- A-3 اور G-5 ویزا زمرے (براہ کرم ویزا نوٹ / ڈپلومیٹک نوٹ اور ملازم اور آجر دونوں کے دستخط شدہ معاہدہ ملازمت شامل کریں۔ براہ مہربانی درخواست گزاروں کے نام اور انکے پاسپورٹ نمبر بھی لکھیں۔)
- J-1 ویزا ۔۔ مفت زمرہ ۔۔ ایم آر وی استثنا کے کے لئے موزوں ایکسچینج پروگراموں میں ایک پروگرام نمبر ہوتا ہے جو DS-2019 فارم پر G-1، G-2، G-3 یا G-7 سے شروع ہونے والا پروگرام سلسلہ وار نمبر ہے، ایکسچینج وزیٹر کے لئے اہلیت کا سرٹیفکیٹ J-1 اسٹیٹس۔ امریکی حکومت کی فنڈنگ سے تمام دیگر درخواست گزاروں کے لئے ایم آر وی پروسیسنگ فیس ادا کرنا لازمی ہے۔
- B-1/B-2 ویزا کے لئے درخواست دینے والے ڈپلومیٹک پاسپورٹ حاملین (براہ کرم ویزا نوٹ / ڈپلومیٹک نوٹ شامل کریں اور درخواست گزاروں کے نام اور انکے پاسپورٹ نمبر لکھیں۔)
- P اور O ویزا گروپ اپائنٹمنٹ درخواستیں (براہ کرم درخواست I-797 کی نقل شامل کریں اور درخواست گزاروں کے نام اور انکے پاسپورٹ نمبر لکھیں۔)
- U ویزا (براہ کرم درخواست I-797 کی نقل شامل کریں اور درخواست گزاروں کے نام اور انکے پاسپورٹ نمبر لکھیں۔)
- T ویزا فنگر پرنٹنگ اپائنٹمنٹ کے لئے درخواستیں
- نابینا / وھیل چیئر والے مجبور درخواست گزاروں کی ہمراہی کے لئے درخواستیں
سفارتخانہ / قونصل خانوں سے رابطہ کیلئے معلومات
سب سے زیادہ ویزا پوچھ گچھ support-india@ustraveldocs.com پر بھیجنا چاہئے۔ پوچھ گچھ جن میں خفیہ دستاویزات، قانونی فیصلے یا آئی این اے کے سیکشن 222(f) کے تحت مخفی سمجھی جانے والی دیگر جانکاری شامل ہو، درج ذیل ای میل پتوں پر بھیجی جا سکتی ہیں۔ براہ کرم دھیان رکھیں کہ اس پتہ پر ارسال کردہ معمول کی پوچھ گچھ کا جواب نہیں دیا جائے گا۔ براہ کرم معمول کی سبھی انکوائریاں support-india@ustraveldocs.com پر بھیجیں۔
چنئی
ای میل: Chennaiciu@state.gov
حیدرآباد
ای میل: HydCEA@state.gov
کولکتہ
ای میل: ConsularKolkata@state.gov
ممبئی
ای میل: mumbaiConsDirect@state.gov
نئی دپلی
ای میل: nivnd@state.gov
سفارتخانہ یا قونصل خانہ آنا
لوکیشن (مقام)
امریکی قونصلیٹ جنرل، چنئی
جیمنی سرکل، نمبر 220 انا سلائی
چنئی – 600006
امریکی قونصلیٹ جنرل ، حیدرآباد
پائیگاہ پیلیس
1-8-323
چیران فورٹ لین،
بیگم پیٹ
سکندرآباد- 500003
آندھرا پردیش
امریکی قونصلیٹ جنرل ، کولکاتہ
5/1 ہو شی منہ سرانی
کولکاتہ – 700071
امریکی قونصلیٹ جنرل ، ممبئی
C-49، جی بلاک، باندرہ کرلا کمپلیکس
باندرہ ایسٹ، ممبئی 400051
امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی
شانتی پتھ، چانکیہ پوری
نئی دہلی – 110021
اوقات کار
بھارت میں امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کے ویزا سیکشن صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعہ نان امیگرنٹ ویزا انٹرویو منعقد کرتے ہیں۔ سفارتخانہ اور قونصل خانے ہر ماہ کے آخری بدھ کو عوام کے لئے بند رہتے ہیں۔ تعطیلات اور بند کی فہرست کے لئے برائے مہربانی یہاں چیک کریں۔
ویزا کی اقسام
امریکہ کے سفر کے لئے ویزا کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کو ویزا کی کون سی قسم کی ضرورت ہے، یہ آپ کے سفر کے مقصد پر منحصر ہے۔ جب تک خاص طور پر ذکر نہیں کیا جاتا ہے، تمام نان امیگرنٹ ویزا درخواست دہندگان یکساں درخواست عمل کی پیروی کرتے ہیں۔
A-3، G-5، NATO-7، B-، H-1B، H-1B1، H-2A، H-2B، H-4،J-1 اور J-2 گھریلو ملازم میں ویزا درخواست دہندگان کے لئے H-1B، H-1B1، H-2A، H-2B، اور J-1 زمرے: بیرون ملک امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں ویزا انٹرویو سے پہلے، یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے حقوق کے بارے میں یہ پمفلٹ دھیان سے پڑھ لیں۔
اگر آپ کا مستقل طور پر امریکہ منتقل ہونے کا ارادہ ہے تو براہ کرم امیگرنٹ ویزا سیکشن دیکھیں۔
ویزے کی سبھی قسموں کے بارے میں مزید معلومات امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
بھارت یا بھوٹان کے نہیں ہیں؟
کچھ تیسرے ملک کے شہری (غیر بھارتی یا بھوٹانی شہری) ویزا ویور پروگرام (VWP) کے اہل ہو سکتے ہیں۔ تیسرے ملک کے شہری کے لئے ویزا اور اپائنٹمنٹ ضروریات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- بزنس اور ٹورزم B1 / B2- ۔۔ براہ کرم معلومات کے لئے محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- طلباء اور ایکسچینج وزیٹر – براہ کرم معلومات کے لئے محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- ورک (H1b, L-1)۔۔ ایچ اور ایل ویزا کے لئے ویزا انٹرویو کے لئے اپائنٹمنٹ لینے سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی سے منظورشدہ درخواستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم معلومات کے لئے محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
- دیگر ویزا – براہ کرم معلومات کے لئے محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
ابھی تک پُریقین نہیں ہیں امریکہ کے سفر کے لئے کون سے ویزا زمرہ مناسب ہو سکتا ہے؟ ویزا وزرڈ چیک کریں.