منگیتر/ منگیتری ویزا

منگیتر / منگیتری K-1 نان امیگرنٹ ویزا کسی امریکی شہری کے غیرملکی شہری منگیتر/ منگیتری کے لئے ہے۔ K-1 ویزا غیرملکی شہری منگیتر/ منگیتری کو امریکہ کا سفر کرنے اور آمد کے 90 دنوں کے اندر اندر اپنے/اپنی امریکی شہری اسپانسر سے شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ منگیتر/ منگیتری ویزا کے بارے میں usvisas.state.gov پر مزید جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔