روزگار کی بنیاد پر امیگریشن

ہر مالی سال (یکم اکتوبر – 30 ستمبر)، امریکی امیگریشن قانون کی دفعات کے تحت اہل درخواست دہندگان کو تقریبا 140,000 روزگار کی بنیاد پر امیگرینٹ ویزے دستیاب کرائے جاتے ہیں۔ روزگار کی بنیاد پر امیگرینٹ ویزے پانچ ترجیحاتی زمروں میں منقسم ہیں۔ کچھ معاملوں میں بیویاں اور بچے روزگار کی بنیاد پر تارکین وطن کے ساتھ یا بعد میں شامل ہو سکتے ہیں۔ روزگار کی بنیاد پر امیگرینٹ ویزے کے ان پانچ زمروں کے بارے میں مزید جانکاری usvisas.state.gov پر حاصل کر سکتے ہیں۔

روزگار کی بنیاد پر امیگرینٹ ویزا کے لئے درخواست دینے کے لیے،usvisas.state.gov  پر Immigrant Visa Process پر اقدامات پر عمل کریں- ان اقدامات کو مکمل کر لینے کے بعد مزید رہنمائی اور ہدایات کے لئے اس ویب سائٹ پر پیش کی گئی معلومات کے ساتھ ساتھ نیشنل ویزا سینٹر (NVC)  پر دی گئی ہدایات کا جائزہ لیں۔

اگلا صفحہ

انٹرویو