آپکے مطلوبہ سفر کا مقصد اور دیگر حقائق یہ تعین کریں گے کہ امریکی امیگریشن قانون کے تحت کس زمرہ کے ویزا کی ضرورت ہے۔
ایک ویزا درخواست گزار کی حیثیت سے آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ جس زمرہ کے ویزا کیلئے اپلائی کررہے ہیں اسکی تمام لازمی شرائط پوری کرتے ہیں۔
آپکے امریکہ کے سفر کے مقصد کیلئے ویزا کا کون سا زمرہ موزوں ہو سکتا ہے، اسکا تعین کرنے کیلئے ویزا زمروں کی ہماری ڈائرکٹری usvisas.state.gov پر ملاحظہ کریں۔
ویزا کیا ہے؟
امریکہ میں داخل ہونے کے خواہشمند غیر ملک کے شہری کیلئے عام طور پر ایک امریکی ویزا حاصل کرنا لازمی ہے جو مسافر کے ملک سے جاری کردہ سفری دستاویز پاسپورٹ پر لگایا جاتا ہے۔
بعض بین الاقوامی مسافر ویزا کے بغیر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں، اگر وہ ویزا کے بغیر سفر کی ضروریات پوری کرتے ہوں۔ اس ویب سائٹ کے ویزا سیکشن میں غیر ملکی شہریوں کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرنے کیلئے امریکی ویزوں کے بارے میں تمام معلومات موجود ہیں۔
(نوٹ: امریکی شہریوں کو سفر کیلئے امریکی ویزا کی ضرورت نہیں ہے، لیکن جب وہ بیرون ملک کے سفر کا پروگرام بنا رہے ہوں تو انہیں اُس ملک کے سفارتخانہ سے، جہاں وہ جانا چاہتے ہیں، جاری کئے جانے والے ویزا کی ضرورت ہو سکتی ہے۔)
ہم سے رابطہ کریں
کسٹمر سروس کے نمائندے سے رابطہ کرنے کیلئے، مکمل معلومات کیلئے GSS کا ہم سے رابطہ کریں صفحہ ملاحظہ کریں یا ذیل میں رابطے کی معلومات کا استعمال کریں:
- ای میل: support-india@ustraveldocs.com
یہ ہم تک پہنچنے کا تیزترین اور بہترین طریقہ ہے۔ ہم ہر ای میل پڑھتے ہیں اور 3 کام کے دنوں کے اندر جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ کبھی کبھار، پیچیدہ گزارشات میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
- ٹیلی فون: (91-129) 4844644، (91-40) 4625-8222 اور 1-703-520-2239 (امریکہ سے تمام کالوں کیلئے)
کسٹمر سروس اسٹیٹمنٹ
محکمہ خارجہ، امریکہ کی بہتر طور پر حفاظت کیلئے، ویزا کے عمل کا سختی سے لیکن منصفانہ انتظام کرتا ہے۔ ہم لازمی کھلے پن کیلئے پُرعزم ہیں جس کیلئے امریکہ ہمیشہ جانا جاتا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سفر کا خیر مقدم کیا جاتا ہے اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
ہم آپ سے، ویزا درخواست گزار سے، وعدہ کرتے ہیں کہ:
- ہم وقار اور احترام کے ساتھ آپ سے برتائو کریں گے، اگرچہ ہم آپکو ویزا دینے سے قاصر ہوں۔
- ہم آپکے ساتھ انفرادی سلوک کریں گے اور آپکے کیس کو منفرد طور پر برتیں گے۔
- ہم یاد رکھیں گے کہ ویزا انٹرویو آپکے لئے نیا یا پریشان کن تجربہ ہو سکتا ہے اور آپ نروس ہو سکتے ہیں۔
- ہم انٹرویو کیلئے دستیاب محدود وقت کا استعمال آپکے سفر کے منصوبوں اور ارادوں کا ممکنہ حد تک مکمل خاکہ جاننے کیلئے کریں گے۔
- ہم تمام درخواست دہندگان کو اپائنٹمنٹ دلانے میں پوری مدد کرنے کیلئے اپنے دستیاب وسائل کا استعمال کریں گے تاکہ کاروبار، تعلیم، اور دیگر اہم ذمہ داریوں کیلئے آپ وقت پر سفر کرسکیں۔
- ہم ہر سفارتخانہ اور قونصلیٹ کی ویب سائٹ پر ویزا کی لازمی شرائط اور درخواست کے طریقہ کار پر تفصیلی اور درست معلومات پوسٹ کریں گے۔
- •ہم ہر سفارتخانہ اور قونصلیٹ میں نان امیگرنٹ اپائنٹمنٹ ویٹنگ ٹائم کے بارے میں جانکاریhttp://travel.state.gov پر فراہم کریں گے۔
- ہم ویزا دینے سے انکار کی وجہ کی وضاحت کریں گے۔
مزید برآں، اگر آپ ایک:
- طالب علم ہیں، ہم یہ یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے کہ آپکو اپائنٹمنٹ اور کوالیفائی کرنے کی صورت میں ویزا بر وقت مل جائے تاکہ آپ کلاسیز شروع کرسکیں۔
- طبی اور انسانی بنیادوں پر ہنگامی مسافر ہیں، ہم اُن لوگوں کیلئے پروسیسنگ کو تیز کریں گے جو زندگی کیلئے خطرہ بننے والے ہنگامی حالات سے نمٹتے ہیں۔
- کاروباری مسافر ہیں، ہم کاروبار سے متعلق سفر کی سہولت کیلئے اور خاص طور سے امریکی کاروبار سے متعلق معاملات کو تیز کرنے کیلئے مناسب میکانزم مقرر کریں گے۔
اسکے ساتھ ساتھ، ہم آپ، ویزا درخواست گزار، سے امید رکھتے ہیں کہ:
- جسقدر ممکن ہو سکے، سفر اور ویزا کیلئے درخواست دینے کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔
- اپنی درخواست مکمل اور درست پُر کریں۔
- اپنے مقصد اور منصوبوں کے بارے میں صاف گوئی سے کام لیں۔
- اپنے انٹرویو کیلئے اس طرح تیاری کریں کہ اپنے ارادوں کو واضح اور اختصار سے بیان کرسکیں۔