اگر آپ یا آپ کے امریکی دوست یا رشتہ دار ہندوستان میں رہتے ہوئے کسی جرم کا شکار ہو جاتے ہیں تو برائے مہربانی امریکی سفارت خانہ نئی دہلی سے فون نمبر8000-2419-011 پر (یا اگر دہلی قونصلر ڈسٹرکٹ میں نہیں ہیں تو قریب ترین قونصل خانہ سے) رابطہ کریں۔ اگر آپ امریکہ سے فون کر رہے ہیں تو پہلے 11-91-011 ڈائل کریں۔
آپ جتنا جلد ممکن ہو سکے مقامی پولیس میں رپورٹ فائل کردیں جسے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کہا جاتا ہے‘ اور اُس کی کاپی پولس سے مانگ لیں۔ جرم کے محل وقوع سے نزدیک ترین پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کرانی چاہئے۔
ہندوستان میں وکلا کی فہرست
گائیڈ: ہندوستان میں جرم سے متاثرہ امریکی شہری (پی ڈی ایف 138 کے بی)
آپ جرم کے شکار افراد کے بابت مدد، صلاح اور دیگر وسائل کی عام معلومات یہاں حاصل کر سکت
بیرون ملک امریکی شہریوں کیلئے تمام تر ہنگامی خدمات کی جانکاری یہاں دستیاب ہے۔
دھوکا (فراڈ)
اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ کسی ہندوستانی سیاحتی انڈسٹری نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا ہے توgoitdelhi@nic.in کو شکایت بھیج سکتے ہیں اور واقعہ کی وضاحت کر سکتے ہیں۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
میں سمجھتا ہوں کہ میں بین الاقوامی مالیاتی جعلسازی کا شکار ہو گیا ہوں، اس سلسلے میں میں کیا کروں؟اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ بین الاقوامی مالیاتی جعلسازی کا شکار ہوئے ہیں تو ہماری ویب سائٹ دیکھیں:
travel.state.gov/content/passports/en/emergencies/scams.html
مجھے لگتا ہے کہ میں ایک سیاحتی جعلسازی کا شکار ہو گیا ہوں، مجھے کیا کرنا چاہئے؟
ذیل میں ہندوستانی سیاحوں سے متعلق شمالی ہندوستان کے علاقائی ڈائریکٹر کے دفتر سے رابطہ کرنے کی جانکاری دی گئی ہے۔
وہ امریکی جو سمجھتے ہیں کہ انہیں ہندوستان میں سیاحت کے توسط سے ٹھگا گیا ہے‘ ڈائریکٹر انکے آفس سے رابطہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ الزامات عائد کرنے کیلئے آپ کے پاس دوسرا متبادل کسی مقامی وکیل کی خدمات حاصل کرنا ہے۔ براہ مہربانی آپ ہمارے وکلا کی فہرست ملاحظہ کریں جو وسیع تر دہلی علاقے میں پریکٹس کرتے ہیں اور جنھوں نے ماضی میں امریکی شہریوں کی مدد کی ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر(شمال)
گورنمنٹ آف انڈیا ریجنل ٹورسٹ آفس
88 جن پتھ ، نئی دہلی،110001
ٹیلیفون:011)2332-0342, 2332-0005, 2332-0109, 2332-0008,3320266
فیکس: 3320342(011)
ای میل: goitdelhi@nic.in
مجھے اپنی تجارت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کیا امریکی سفارت خانہ میرے تنازع کے سلسلے میں میرے قانونی نمائندے کے طور پرکام کر سکتا ہے؟نہیں۔ امریکی سفارت خانہ آپ کے قانونی نمائندے کے بطور کام نہیں کر سکتا اور نہ قانونی مشورے دے سکتا ہے۔ تمام قانونی تنازعات صرف ہندوستانی نظام عدل کے تحت ہی حل کئے جائیں گے۔ ہم نے ایک وکلا کی فہرست مرتب کی ہے جو ہندوستان میں غیر ملکیوں کیلئے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ نا تو امریکی سفارت خانہ اور نا ہی امریکی محکمہ خارجہ ان مخصوص خدمات یا خدمات فراہم کرنے والوں کی توثیق کرتے ہیں اورنہ تشہیر۔
مجھے کسی ہندوستانی تجارت کے سلسلہ میں کوئی تشویش یا شکایت ہو تومجھے کیا کرنا چاہئے؟ شکایت درج کرانے کیلئے بیٹر بزنس بیورو سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پھر آپ کی شکایت کئی ممالک کی صارفین کا تحفظ کرنے والی ایجنسیوں تک پہنچائی جائے گی۔
آپ ہندوستانی تجارتی تنظیموں سے بھی اس بابت ان سے مشورے لینے کیلئے بات کر سکتے ہیں:
(1) فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی): فیڈریشن ہاؤس، تان سین مارگ، نئی دہلی۔110001
فون: 337 8760-65، فیکس: 3320714
(2) انڈو امریکن چیمبر آف کامرس: پی ایچ ڈی ہاؤس، مقابل ایشیاڈ ولیج، نئی دہلی۔110016
فون: 6963387، فیکس:6518201
شکایات کے سلسلہ میں عام ہدایات دیکھنے کیلیے آپامریکی تجارتی سروس کی ویب سائٹ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
سوالات؟
ای میل:acsnd@state.gov