سابق فوجیوں کے امور

بیرون ملکوں میں مقیم  ویٹرنز یعنی سابق فوجی اپنے گھر کے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے رعایتوں یا وظائف کے لئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ Veterans Online Application (VONAPP)  کے لئے ضرورت یہ ہوتی ہے کہ چار مخصوص براؤزرز میں سے ایک آپ کے کمپیوٹر میں نصب ہو اور اسکی کم از کم صلاحیت 128 بٹ اینکرپشن کی ہو۔ اگر فی الحال آپ کے پاس درست براؤزر نہیں ہے تو آپ Veterans Benefits ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ آپ کو بتائے گی کہ آیا آپ کو اینکرپشن سافٹ ویئر ڈائون لوڈ کرنے کی ضرورت ہے، اور اگر ضرورت ہے، تو مفت ڈاؤن لوڈ کا ایک لنک فراہم کرے گی۔ براہ مہربانی یہ ذہن نشیں رکھیں کہ تمام ممالک میں اینکرپشن کام نہیں کرتا۔ جہاں VONAPP دستیاب نہیں ہے، قریب ترین امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے سے مدد لی جا سکتی ہے۔