سفارتخانہ کا امریکی شہری خدمات شعبہ، نئی دہلی کے قونصلر حلقہ میں سکونت پذیر اہل لوگوں میں سماجی تحفظ اور دیگر وفاقی فوائد کے چیک تقسیم کرتا ہے۔ (ممبئی، کولکاتا، حیدرآباد اور چنئی میں موجود امریکی قونصل خانے اپنے متعلقہ قونصلر حلقوں میں سکونت پذیر مستفیدین کیلئے چیک تقسیم کرتے ہیں۔) عموماً ہمیں ہر ماہ 10 سے 15 تاریخ کے درمیان محکمہء خزانہ سے چیک موصول ہوتے ہیں۔ حالانکہ سماجی تحفظ کے چیک مستفیدین میں مخصوص طور پر ڈاک کے ذریعہ بھیجے جاتے ہیں، تاہم آپ اپنا چیک دستی طور پر حاصل کرنے کیلئے بھی گزارش کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو سماجی تحفظ کا چیک موصول نہیں ہوا ہے یا کھو گیا ہے تو برائے مہربانی متعلقہ قونصلر حلقہ کے امریکی شہری خدمات شعبہ کو مطلع کریں۔ ہم منیلا میں سماجی تحفظ کے دفتر سے چیک کا پتہ لگائیں گے۔ ہمیں acsnd@state.gov
پر ای میل کریں یا 2419-8000 پر فون کریں۔ (اگر امریکہ سے فون کر رہے ہوں تو پہلے 011-91-11 لگائیں۔)
سفارتخانہ سماجی تحفظ کیلئے دعووں پر کارروائی نہیں کرتا لیکن فارم اور دیگر جانکاری کی فراہمی میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ بیرون ملک تمام وفاقی فائدوں سے متعلق جانکاری کا بہترین ذریعہ یہاں مل سکتا ہے۔ اگر سماجی تحفظ انتظامیہ کی ویب سائٹ http://www.ssa.gov پر بھی جا سکتے ہیں۔
مشرق اور جنوب ایشیا (بشمول ہندوستان) میں بر سر خدمت قریب ترین سماجی تحفظ انتظامیہ کا دفتر امریکی سفارتخانہ‘ منیلا‘ فلپائن میں واقع ہے۔ آپ درج ذیل پتے پر ان سے راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن
یو ایس ایمبیسی
1201 روکساس بولورڈ
منیلا، فلپائن 1000
ٹیلیفون: + 63 2 301-2000 extension 9
فیکس: + 63 2 708-9714, + 63 2 708-9723
ای میل: fbu.manila@ssa.gov
عموماً پوچھے جانے والے سوالات
میں اپنے بچے کیلئے، جو امریکی شہری ہے، سماجی تحفظ نمبر کیلئے اپلائی کرنا چاہتا ہوں۔ اسکے لئے کن دستاویزات کی ضرورت ہوگی اور مجھے کیا کرنا ہوگا؟ درخواست دہی میں مدد کیلئے اپنے قریب ترین سفارتخانہ یا قونصل خانے سے رابطہ کریں۔ ہمیں آپ اور آپکے بچے کا پاسپورٹ، اسکا پیدائش سرٹیفیکٹ (اگر امریکہ میں پیدائش ہوئی) یا بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ (اگر امریکہ کے باہر پیدائش ہوئی) کی اصلی کاپیاں مطلوب ہونگی، فوٹو کاپی نہیں۔ اگر آپ کے بچے کی عمر 12 سال سے زیادہ ہے تو اسے خود درخواست دینی ہوگی۔ اگر آپکے بچے/بچی کی پیدائش امریکہ میں ہوئی لیکن بچپن میں ہی وہ بیرون ملک منتقل ہو گیا/ہوگئی تو آپ کو ایسے دستاویزی ثبوت فراہم کرنے ہونگے جن سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ بچپن سے ہی اس کی رہائش بیرون ملک رہی ہے۔ ثبوت میں خاص طور سے اسکول کے ریکارڈ، پرانے پاسپورٹ وغیرہ شامل ہیں۔
میں نے چھ ماہ پہلے سماجی تحفظ نمبر کیلئے اپلائی کیا تھا لیکن ابتک نہیں مل سکا ہے۔ کیا اسکی موجودہ صورتحال کے بارے میں مجھے جانکاری مل سکتی ہے؟
سماجی تحفظ سے متعلق جانکاری کبھی بھی فون پر نہیں دی جاتی۔ عرضی کی موجودہ صورتحال کا پتہ لگانے کیلئے آپ سفارتخانہ سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی درخواست کا پتہ لگائیں گے، پھر آپکو فون کر کے اس بابت جانکاری دینے کیلئے آپ سے اپنے قریب ترین سفارتخانہ یا قونصل خانہ آنے کی گزارش کریں گے۔
مجھے اپنے بچے کا سی آر بی اے اور پاسپورٹ مل گیا ہے لیکن اسکا سماجی تحفظ کارڈ ابھی تک نہیں ملا۔ میں کیا کروں؟ نیا سماجی تحفظ کارڈ پہنچنے میں چھ ہفتے تک لگ سکتے ہیں۔ علاقائی سماجی تحفظ دفتر فلپائن، منیلا میں ہے جس سے بذریعہ ای میل fbu.manila@ssa.gov رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
میرا سماجی تحفظ کارڈ کھو گیا ہے یا میں کہیں رکھ کر بھول گیا ہوں۔ کیا مجھے دوسرا کارڈ لینا ہوگا؟ سماجی تحفظ کارڈ کی اُتنی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اُسکا نمبر جاننا آپکے لئے اہم ہوتا ہے۔ تمام آجرین، مالیاتی ادارے، تعلیمی ادارے، انٹرنل ریوینیو سروس وغیرہ ہمیشہ سماجی تحفظ انتظامیہ سے سماجی تحفظ نمبر کی تصدیق کرتے ہیں، خواہ آپ کارڈ پیش کریں یا نہ کریں۔
میں نے امریکہ میں دس سال سے زیادہ عرصہ تک کام کیا ہے اور سمجھتا ہوں کہ میں سماجی تحفظ فائدوں کا مستحق ہوں۔ یہ فائدے حاصل کرنے کیلئے میں کب اور کہاں درخواست دوں؟ اگر میں ابھی بھی کام کر رہا ہوں تو کیا مجھے یہ فائدے مل سکتے ہیں؟ سماجی تحفظ کی اہلیت کا دارومدار امریکہ میں سماجی تحفظ کے کوارٹرز آف کوریج اور درخواست دہندہ کی عمر پر ہے۔ (اہلیت سے متعلق جانکاری کیلئے SSA website پر جائیں۔ عام طور پر اگر آپنے زائد از 40 کریڈٹ حاصل کر لئے ہیں جو موٹے طورپر دس سال کام کرنے کے برابر ہوتا ہے تو آپ فائدے حاصل کرنے کے مستحق ہیں۔ انفرادی طور پر افراد 62 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کے فائدے حاصل کرنے کے اہل ہو جاتے ہیں (تخفیف شدہ فائدے)۔ مکمل فائدہ ریٹائرمنٹ کی مکمل عمر تک پہنچنے پر ملتے ہیں۔ اپنی ریٹائرمنٹ کی مکمل عمر کیسے طے کریں، یہ جاننے کیلئے یہ صفحہ دیکھیں۔
اگر آپ ریٹائرمنٹ کی مکمل عمر کو نہیں پہنچے ہیں اور ابھی کام کر رہے ہیں تو مناسب ہو گا کہ آپ ابھی فائدوں کیلئے عرضی نہ دیں کیونکہ آپ کے فائدوں میں نہ صرف مستقل تخفیف کر دی جائے گی بلکہ معطل بھی رہیں گے۔ مکمل رٹائرمنٹ کی عمر میں پہنچنے یا کام چھوڑنے کے بعد ہی عرضی دینا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
میرے شریک حیات کی حال ہی میں موت ہو گئی ہے اور مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے کئی سال تک ایس ایس اے ٹیکس ادا کیا ہے۔ کیا میں بیوہ/ رنڈوا کو ملنے والے فائدوں کیلئے عرضی دے سکتا/سکتی ہوں؟ 60 سال کی عمر سے قبل آپ 225ڈالر تک یکمشت فائدے کیلئے عرضی دے سکتے/سکتی ہیں۔ اپنے شریک زندگی کی وفات کے بعد دو سال کے اندر یکمشت فائدے کیلئے درخواست دے دینی چاہئے۔ بیوہ/ رنڈوا فائدے کیلئے اہلیت کی عمر 60 سال ہے۔ عرضی دینے کے طریقے سے متعلق تفصیلی جانکاری کیلئے منیلا میں واقع سماجی تحفظ انتظامیہ کے دفتر سے رابطہ کریں۔
میں مطلقہ ہوں۔ کیا میں اپنے سابق شریک حیات کے سماجی تحفظ فائدے کیلئے اہل ہوں؟ اگر آپکی شادی دس سال سے زیادہ تک قائم رہی تو آپ طلاق شدہ شریک حیات کو ملنے والے فائدے کیلئے اہل ہیں۔ عرضی دینے کے طریقے سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے منیلا میں واقع سماجی تحفظ انتظامیہ کے دفتر سے رابطہ کریں۔
مجھے سماجی تحفظ انتظامیہ کی جانب سے متعدد فارم ملے ہیں لیکن مجھے نہیں پتہ کہ انہیں کیسے پُر کروں۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟ سفارتخانہ سماجی تحفظ کے دعووں پر کارروائی نہیں کرتا لیکن فارم اور دیگر جانکاری کے سلسلے میں آپکی مدد کر سکتا ہے۔ برائے مہربانی مدد کیلئے سفارتخانہ سے رابطہ کریں۔
’’کلیم ( دعویٰ) نمبر‘‘ کیا ہے، اور یہ میرے سماجی تحفظ نمبر سے کس لحاظ سے مختلف ہے؟
کلیم نمبر وہ نمبر ہے جو سماجی تحفظ کا فائدہ حاصل کرنے والوں اور انکے کنبوں کو دیا جاتا ہے۔ ورکر یعنی کارکن کیلئے سماجی تحفظ نمبر اور دعوی نمبر ایک ہی ہو تا ہے۔ کنبے کے افراد بنیادی فائدہ پانے والے کے کلیم نمبر کے تحت فائدوں کیلئے دعوی کرتے ہیں، پھر بھی انکے پاس اپنا انفرادی سماجی تحفظ نمبر رہیگا۔
میرا فائدے کا چیک نہیں ملا ہے۔ کیا کروں؟ سماجی تحفظ کی ادائیگی عموماً جس ماہ کی باقی ہے، اسکے اگلے مہینے کی تین تاریخ کو کی جاتی ہے۔ مثلاً جون کی ادائیگی تین جولائی کو ہوگی۔ راست جمع والے گاہک کو اگر رقم موصول نہیں ہو رہی ہے تو وہ منیلا میں SSA Office سے رابطہ کریں۔
چیک پانے والے گاہکوں کو اگر چیک وقت پر نہیں مل رہے ہیں تو برائے مہربانی اگلے ماہ کے آغاز تک انتظار کریں، پھر بھی موصول نہ ہو تو سفارت خانہ یا اپنے قریب ترین قونصل خانے سے رابطہ کریں۔
میرے شریک زندگی کا، جنہیں ایس ایس اے فائدے مل رہے تھے، حال ہی میں انتقال ہو گیا۔ اًنکے نام جاری کچھ چیک مجھے ملے ہیں۔ کیا میں بحیثیت بیوی/شوہر انہیں کیش کرا سکتی/سکتا ہوں؟ نہیں، آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ مزید ہدایات اور مدد کیلئے برائے مہربانی سفارتخانہ سے رابطہ کریں۔
مجھے سماجی تحفظ انتظامیہ (ایس ایس اے) کی جانب سے ایک خط ملا ہے جس میں لکھا ہے کہ میرا پتہ غلط ہے تاہم یہ خط میرے درست پتے پر بھیجا گیا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ ہمارے بہت سے گاہکوں کو ایس ایس کے کی طرف سے خطوط ملے ہیں جنمیں کہا گیا ہیکہ اُنکے پتے کے سلسلے میں غلط جانکاری ہے جبکہ حقیقت میں دقت انکے راست ڈپازٹ کے تعلق سے ہے۔ اکثر نام کے ہجّے میں کوئی غلطی ہوتی ہے یا کھاتہ نمبر میں۔ مشرق اور جنوب ایشیا (بشمول ہندوستان) میں بر سر خدمت قریب ترین سماجی تحفظ انتظامیہ کا آفس امریکی سفارتخانہ‘ منیلا، فلپائن میں ہے۔ آپ اُن سے ای میل fbu.manila@ssa.gov سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
میں ریٹائر ہونے والا ہوں۔ کیا میں سماجی تحفظ اور/یا ویٹرن کے فوائد کا چیک ڈاک کے ذریعہ ہندوستان منگانے کا انتظام کر سکتا ہوں؟
امریکی بینک میں راست جمع کو ترجیح دی جاتی ہے۔ مزید اطلاعات کیلئے اس ویب سائٹ پر جائیں: http://www.ssa.gov/pubs/10137.html#a0=8
سوالات؟
ای میل: acsnd@state.gov