امریکی پاسپورٹ

پاسپورٹ خدمات کے لئے اپائنٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو امریکی شہریوں کے لیے دستیاب ہیں۔ اپنے مقامی سفارت خانہ / قونصل خانہ میں اپائنٹمنٹ کے دستیاب اوقات کے لئے ذیل میں دیکھیں۔ اگر آپ ڈاک کے ذریعے پاسپورٹ کی تجدید کے لئے اہل ہوجاتے ہیں تو بالغ پاسپورٹ تجدید (سال 16 سے زیادہ) کے تحت ذیل میں پڑھیں۔ ہمارے دفاتر امریکی اور ہندوستانی تعطیلات پر بند رہتے ہیں.

نئی دہلی: پیر، منگل، جمعرات، اور جمعہ

چنئی: پیر سے جمعہ صبح 9:00 بجے سے دن کے 12:30 بجے تک، ہر ماہ کے آخری بدھ کو بند رہتا ہے۔

حیدرآباد: پیر سے جمعہ صبح 8:30 بجے سے دن کے 11:00 بجے تک، ہر ماہ کے آخری بدھ کو بند رہتا ہے۔

کولکتہ: پیر سے جمعہ تک، ہر ماہ کے آخری بدھ کو بند رہتا ہے۔

ممبئی: پیر سے جمعہ صبح 9:00 بجے سے دن کے 11:00 بجے تک، ہر ماہ کے آخری بدھ کو بند رہتا ہے۔

براہ مہربانی سیکورٹی جانچ سے گزرنے کے لئے اپنے اپائنٹمنٹ سے پندرہ منٹ قبل پہنچیں۔ موبائل فون، الیکٹرانک آلات اور دیگر ممنوع اشیا سفارت خانہ / قونصل خانوں کے اندر لانے کی اجازت نہیں ہے۔

اپائنٹمنٹ یہاں مقرر یا منسوخ کریں۔

آن پاسپورٹ درخواست یہاں مکمل کریں۔

آن لائن درخواست کے لئے مشورے:

  • ایڈریس کے خانوں کو مکمل طور پر پُر کریں. اگر آپ بھارت میں ہیں تو آپ کا پاسپورٹ واپس امریکہ نہیں بھیجا جائے گا۔ درخواست داخل کرتے وقت آپ یہ صراحت کر سکتے ہیں کہ آیا آپ اسے پِک اَپ کرنا چاہیں گے یا بھارت میں کسی پتہ پر کوریر کے ذریعہ منگوانا چاہیں گے۔
  • اگر آپ سوشل سیکورٹی نمبر کے بغیر درخواست مکمل کر رہے ہیں تو آپ پلیس ہولڈر کے طور پر تمام صفر داخل کر سکتے ہیں۔
  • تیزگام فیس: آپ کو ’’تیزگام فیس‘‘ کا متبادل منتخب کرنے کی ضرورت نہیں ہے؛ بیرون ملک شہریوں کے لیے پاسپورٹ خود بخود تیزی سے تیار کئے جاتے ہیں۔
  • ہنگامی حالات میں رابطے کی معلومات بھریں اگرچہ درخواست داخل کرنے کے لئے اس کی ضرورت نہیں ہے۔
  • فارم پرنٹ کر لیں لیکن برائے مہربانی دو رخی پرنٹنگ کا استعمال نہ کریں۔
  • ڈاک کے ذریعہ تجدید کے سوائے، فارم پر دستخط صرف ایک کونسلر افسر کی موجودگی میں ہی کریں۔

اپائنٹمنٹ کے وقت آنے سے پہلے ہی پاسپورٹ کی درخواست پرنٹ کر لیں اور تمام مطلوبہ دستاویزات تیار کر لیں۔

پاسپورٹ کے لئے دستاویزات

پاسپورٹ دستاویزات کی ایک مکمل فہرست یہاں دستیاب ہے-.

فیس

فیس کے بابت مکمل معلومات یہاں دستیاب ہیں۔

پاسپورٹ پروسیسنگ ٹائم

ہنگامی حالات کو چھوڑ کر، پاسپورٹ امریکہ میں پرنٹ کئے جاتے ہیں اور اس میں تقریبا دو ہفتے لگ جاتے ہیں۔ تجدید یا پاسپورٹ کے لئے درخواست دیتے وقت اس ٹائم لائن کا خیال رکھیں۔ آپ کا پاسپورٹ تیار ہو جانے پر آپ کو ایک خود کار ای میل موصول ہوگا۔

CRBA / پاسپورٹ ڈلیوری یا پک اپ

اکثر پوچھے گئے سوالات

امریکی پاسپورٹ کے بارے میں عمومی معلومات یہاں دستیاب ہیں۔