قونصل خانوں کے محل وقوع
مشن انڈیا کے امریکی شہری خدمات کے مراکز امریکی سفارت خانہ اور ہر امریکی قونصل خانوں میں واقع ہیں۔ ہماری دیگر خدمات کے بارے میں جانکاری کیلئے برائے مہربانی بائیں جانب نیویگیشن بار پر فہرست دیکھیں۔
اگر اضافی خدمات کے بارے میں آپکے سوالات ہیں تو برائے مہربانی acsnd@state.gov سے رابطہ کریں۔
فیس
فیس کے بارے میں مکمل معلومات ذیل میں دستیاب ہیں۔ اگر آپ بذات خود درخواست دے رہے ہیں توآپ نقد ڈالر، نقد روپے (موجودہ شرح مبادلہ کے حساب سے)، ڈیمانڈ ڈرافٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ادائیگی کرسکتے ہیں۔ ذاتی چیک قبول نہیں کئے جاتے۔
امریکی شہری خدمات (اے سی ایس) فیس
آپ سفارتخانہ میں نقد، کریڈٹ کارڈ (ماسٹر کارڈ، ویزا، امریکن ایکسپریس)، لیکن ڈیبٹ کارڈ نہیں اور ’’امریکی سفارتخانہ، نئی دہل‘‘ کے حق میں ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ہم ذاتی چیک قبول نہیں کرتے۔ اے سی ایس فیس ناقابل واپسی ہوتی ہے۔
سوالات؟ ای میل: acsnd@state.gov
قونصلر شرح مبادلہ: 1 ڈالر= 65روپے، 28 مئی 2014 سے لاگو | |
امریکی شہری خدماتفیس | فیس |
امریکی پاسپورٹ برائے بالغاں کی تجدید | 110 ڈالر |
امریکی پاسپورٹ برائے بالغاں کی تبدیلی (گمشدہ، مسروقہ، خراب) | 135 ڈالر |
امریکی پاسپورٹ برائے اطفال 16) سال سے کم عمر) | 105ڈالر |
اضافی پاسپورٹ صفحات | 82 ڈالر |
بیرون ملک پیدائش کی رپورٹ (سی آر بی اے) | 100 ڈالر |
نوٹری تصدیق (فی دستخط بمع مہر) | 50 ڈالر |
مصدقہ اصل کاپی (فی دستخط بمع مہر) | 50 ڈالر |
توثیق: بیرون ملکی اہلکار (فی دستخط بمع مہر) | 50 ڈالر |
پاسپورٹ کارڈ برائے اطفال | 40 ڈالر |
پاسپورٹ کارڈ برائے بالغاں | 55 ڈالر |
فوٹو کاپی (فی صفحہ) | 1 ڈالر |