نوٹری خدمات کیلئے اپائنٹمنٹ لینا ضروری ہے. امریکی شہریوں اور اُن غیر ملکی باشندوں کیلئے‘ جو امریکی شہریوں اور/ یا کارپوریشنوں کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں‘ پیر تا جمعہ صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے کے درمیان اپائنٹمنٹ دستیاب ہے. ہر ماہ کے آخری بدھ اور امریکی و ہندوستانی تعطیلات پر ہمارے دفاتر بند رہتے ہیں۔
حکومت کا جاری کردہ دستخط شدہ فوٹو شناختی کارڈ (جیسے پاسپورٹ، ڈرائیورنگ لائسنس، وغیرہ) کی ضرورت پڑیگی. اگر دستاویز کیلئے گواہوں کی ضرورت ہے تو آپ کو اپنے گواہ لانے ہوںگے اور ہر گواہ کو اپنا شناختی کارڈ پیش کرنا ہوگا۔
اپائنٹمنٹ یہاں سے لیں
امریکی سفارت خانہ اور قونصل خانوں کے علاوہ ہندستان میں دوسرے مجاز امریکی نوٹری پبلک نہیں ہیں.
ہندوستان میں استعمال کیلئے امریکی دستاویزات کی توثیق کرنا
امریکہ میں کسی نوٹری کی تلاش اور ہندوستان میں استعمال کیلئے امریکی دستاویزات بشمول رابطہ جانکاری برائے سرکاری دفاتر کی توثیق کیسے کرائیں۔ مزید معلومات
نوٹری خدمات کیلئے ہدایات
حلف نامہ آپکا حلفیہ بیان ہوتا ہے۔ آپ جو روداد چاہتے ہیں لکھیں لیکن فارم پر دستخط نہ کریں.
اپنے دستاویز ہم سے تصدیق کرانے کیلئے آپ کے پاس یہ ہونا ضروری ہے:
- حکومت کا جاری کردہ فوٹو شناختی کارڈ مثلاً پاسپورٹ
- اپنے دستاویز کو خود سمجھیں کیونکہ ہمیں اس میں موجود مواد کی وضاحت کرنے کی اجازت نہیں ہے.
- دستاویز میں درست نام، جگہ، مقامات اور تاریخ بھریں.
- اس پر دستخط نہ کریں۔ آپ کو اس پر سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں نوٹری کے سامنے دستخط کرنا ہوگا۔
مختارنامہ
مختارنامہ، آپ کی ایما پر قانونی کاروائی کیلئے کسی کو نامزد کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اسکی ایک عام مثال یہ ہے کہ جب آپ ملک سے باہر ہوں تو اپنے نام پر امریکہ میں جائیداد کی خرید یا فروخت کیلئے کسی اور کو اختیار دے دیں۔ چونکہ مختارنامہ کی مخصوص زبان یا مشمولات سے متعلق ہم آپ کومشورہ نہیں دے سکتے‘ برائے مہربانی اپنے مختارنامے کی توثیق کرانے کے لئے ہمارے یہاں آنے سے پہلے کسی وکیل یا دیگر مناسب مشیر سے مشورہ کرلیں۔
مختارنامہ کے خالی فارم (PDF 5KB) آن لائن دستیاب ہیں- آپ اپنے اٹارنی، بینک یا کمپنی کا فراہم کردہ فارم بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
برائے مہربانی ہمارے دفتر آنے سے پہلے فارم پُر کر لیں لیکن اُس پر پہلے ہی سے دستخط نہ کریں۔ آپ قونصل کی موجودگی میں اس پر دستخط کریں گے۔
شادی کی استعداد کا حلف نامہ / نو آبجیکشن لیٹر
کسی شخص کے ہندوستان میں شادی کرنے کے ارادے سے متعلق ’نو آبجیکشن‘ خطوط فراہم کرنے کی درخواست اس دفتر کو کبھی کبھار موصول ہوتی ہے۔ سفارتخانہ بیرون ملک شادی کی خواہش رکھنے والی امریکہ میں مقیم افراد کی شادی کرنے کی استعداد تا کیفیت کے بارے میں یا شادی کیلئے اہلیت یا شادی کی ادائیگی کی استعداد کے بارے میں امریکہ یا پچاس ریاستوں یا خطوں کے قوانین کے بارے میں کوئی سرکاری توثیق نہیں کر سکتا ہے. بعض ممالک اُن لوگوں سے جو شادی کرنا چاہتے ہیں‘ حکومتی ادارے کا جاری کردہ تحریری ثبوت مانگتے ہیں کہ شادی کے سلسلے میں کوئی قانونی اڑچن نہیں ہے۔ ایسا کوئی دستاویز یا سرکاری محکمہ جو ایسے دستاویز جاری کرنا ہو‘ امریکہ میں موجود نہیں ہے۔
اس سے پہلے ہندوستان میں شادی کرنے کی خواہش رکھنے والے امریکی شہریوں کو سفارت خانہ ایک خط فراہم کرتا تھا جس میں بیان کیا جاتا تھا کہ ہم ازدواجی حیثیت سے متعلق حلفنامے کی توثیق نہیں کرتے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نئی رہنمائی کی بنیاد پر سفارت خانہ شادی کے فریق امریکی شہری کے بیان کو توثیق کرنے کا مجاز ہے جس میں وہ شہری از خود توثیق کرتے ہیں کہ وہ شادی کیلئے خود مختار ہیں۔ آپ ’نو آبجیکشن‘ لیٹر کی سادہ کاپییہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر ہندوستان میں شادی کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں تو آپ کو یہ فارم استعمال کرنا چاہیے۔
تعمیل کی رسید
تعمیل کی رسید ایک دستاویز ہے جو تصدیق کرتا ہے ایک مخصوص شخص نے یہ پیش کردہ دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔ قانونی معاہدوں اور کاروباری دستاویزات وغیرہ کیلئے اس کا اکثر استعمال ہوتا ہے۔ اس کا استعمال اس وقت بھی ہوتا ہے جب کسی دستاویز پر زائد از دو دستخط کی ضرورت ہوتی ہے لیکن سبھی فریق‘ جنھیں لازمی طور پر دستخط کرنا چاہیے، موجود نہیں ہوتے۔ ہم صرف ان لوگوں کے دستخطوں کی ہی توثیق کر سکتے ہیں، جو ہمارے سامنے دستخط کرنے کے لئے موجود ہیں یا وہ ہمارے سامنے حاضر ہوتے ہیں اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ انہوں نے دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔
دستاویزات کی حقیقی کاپیوں کی تصدیق
کبھی کبھار ہمیں تعلیمی مسودوں یا ڈپلوما، بینک کے اسٹیٹمنٹ، عدالتی دستاویزات، یا ایسے دیگر سرکاری ریکارڈ کی حقیقی کاپیوں کی تصدیق کرنے کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے دفاتر بالعموم دستاویزات کی تصدیق شدہ حقیقی کاپیاں فراہم نہیں کرتے۔ ایسی درخواستیں عام طور پراس دفتر سے کی جانی چاہئیں جس نے وہ دستاویز جاری کیا ہے۔ مثال کے طور پر تعلیمی ریکارڈس کی مستند حقیقی کاپیوں کیلئے اُس ادارے کے رجسٹرار سے درخواست کی جانی چاہیے جس نے دراصل انھیں جاری کیا ہے۔ اس بابت مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
دستخطی (یا میڈالین) ضمانتیں
میڈالین دستخطی ضمانت کوئی توثیقی سروس نہیں ہے۔ اسے کسی نوٹری پبلک یا امریکی محکمہ خارجہ کے حلف دلانے کے مجاز توثیقی حکام کے روبرو کسی کارپوریٹ افسر کے ذریعہ تعمیل شدہ کارپوریٹ اقرار نامہ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ میڈالین دستخطی ضمانت، تمسکات کی منتقلی کیلئے ایک خصوصی دستخطی ضمانت ہے۔ یہ منتقل کرنے والے مالی ادارے کے ذریعہ دی گئی ضمانت ہوتی ہیکہ دستخط اصلی ہے اور یہ مالی ادارہ کسی جعلسازی کیلئے جوابدہی تسلیم کرتا ہے۔ دستخطی ضمانتیں غیر مجاز منتقلیوں اور سرمایہ کاروں کے امکانی نقصانات کے تئیں حفظ ماتقدم کرکے حصّہ داروں کا تحفظ کرتی ہیں۔ وہ ٹرانسفر ایجنٹ کی جوابدہی کو بھی کم کرتی ہے جو اسناد قبول کرتے ہیں۔
تمسکات فروخت یا منتقل کرتے وقت اسٹاک سرٹیفکیٹس پر سرمایہ کاروں کے دستخط کی امریکی تمسکات اور تبادلہ کمیشن (SEC ( سے منظور میڈالین پروگرام میں شریک مالی ادارے کی ضمانت ہونی چاہیے۔ اہل ضامن ادارے (بینک، اسٹاک بروکر، بچت اور قرض ایسو شی ایشن یا کریڈٹ یونین) کو SEC رول 17ad-15 کے تحت منظور شدہ دستخطی ضمانت میڈالین کا رکن ہونا چاہئے۔ منظور شدہ دستخطی ضمانت میڈالین پروگرام کے رکن اداروں کو ایک ضمانتی بانڈ کے ساتھ ایک پروگرام ضامن بننے کیلئے اپلائی کرنا چاہئے۔ اس کے بعد ضامن اداروں کو میڈالین دستخط ضمانت سے متعلق کام انجام دینے کیلئے ضروری ساز و سامان حاصل کرنا چاہئے۔
امریکی قونصلر/تصدیقی افسران دستخطی ضمانت/ میڈالین ضمانت سے متعلق خدمات فراہم کرانے کے مجاز نہیں ہیں۔ SEC میڈالین دستخطی ضمانت پروگرام میں شریک مالی ادارہ ہی میڈالین مہر لگانے کا مجاز ہے۔ تمسکات کی منتقلی کیلئے دستخط کی تصدیق کی کوئی دوسری شکل قابل قبول نہیں ہو سکتی۔
ایسے لوگ جو سفارتخانوں یا قونصل خانوں سے دستخطی ضمانت/ میڈالین ضمانت کی خدمات فراہم کرنے کی گزارش کرتے ہیں، انہیں امریکی بینکوں، بروکروں، وکیلوں کی مقامی شاخوں سے رجوع ہونے کو کہا جا سکتا ہے۔ متبادل صورت میں وہ بذریعہ انٹرنیٹ، بذریعہ فون نمبر 1-800-SEC-0330(سرمایہ کاروں کی مدد اور شکایات)، بذریعہ فیکس نمبر 202-942-7040 یا بذریعہ ڈاک میل اسٹاپ 11-2، 450 پانچویں گلی، این ڈبلیو واشنگٹن، ڈی سی 20549 براہ راست SEC سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہندوستانی نوٹریوں کے بارے میں معلومات
بعض معاملوں میں ہندوستان میں قیام پذیر افراد کو کسی ہندوستانی نوٹری کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ ACS ایسے موکلوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جنہیں دستاویزات جیسے توثیقی وثیقے، ذاتی دستاویزات اور تشکیل کمپنی کی اشیاء کی تصدیق، حلف نامے، اور سرکاری تصدیق سدہ تاریخوں کا الحاق کے لئے ہندوستانی نوٹریوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ ہندوستان میں توثیقی خدمات فراہم کرنے والوں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے برائے مہربانی ہندوستانی وزارت قانون کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔
مصدقہ فوٹوکاپی
سفارتخانہ، امریکہ میں استعمال کیلئے دستاویزات کی مصدقہ اصل کاپیاں بھی بنا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر سفارتخانہ انفرادی ٹیکس دہندہ شناختی نمبر (ITIN) حاصل کرنے کیلئے امریکی انٹرنل ریوینیو سروس میں فارم W-7 کے ساتھ داخل کرنے کیلئے ہندوستانی شہریوں کے پاسپورٹ کی مصدقہ اصل کاپی بھی بنا سکتا ہے۔ برائے مہربانی یاد رکھیں کہ سفارت خانہ ان دستاویزات کی مصدقہ حقیقی کاپیاں فراہم نہیں کرتا جو ہندوستان کے حکومتی حکام کے پاس جمع کئے جائیں گے۔ ہندوستان میں استعمال کیلئے ’اصل کاپی‘ کی ضرورت ہو تو ہندوستانی پبلک نوٹری سے رجوع کرنا چاہئے۔
فیس
نوٹری خدمات کیلئے فیس کی مکمل جانکاری یہاں دستیاب ہے۔
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
آپ کیا کیا توثیقی خدمات فراہم کرتے ہیں؟
قونصلر افسران، امریکہ میں نوٹری پبلک کے ذریعے روایتی طور پر فراہم کی جانیوالی اکثر خدمات انجام دیتے ہیں۔ مزید معلومات اور ہماری توثیقی خدمات کی فہرست کیلئےامریکی شہریوں کی خدمات کے ویب پیج سے رجوع کریں۔
کیا سفارت خانہ یا قونصل خانہ ہندوستانیوں کو نوٹری خدمات فراہم کرتا ہے یا صرف امریکی شہریوں کو؟
یہ خدمات ہندوستانیوں یا امریکی شہریوں سب کو فراہم کی جاتی ہیں جنھیں امریکہ میں استعمال کے لئے دستاویزات کی توثیق کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
میں کسی نوٹری سروس کیلئے کیسے درخواست دوں؟
ہندوستان میں سفارت خانہ یا قونصل خانوں میں کسی نوٹری سروس کیلئے اپلائی کرنے کیلئے آپ کو اپائنٹمنٹ لینا ہوگا۔ مزید معلومات کے لئے نوٹری سروسز پیج پرجائیں.
تصدیق کیلئے مجھے ایک گواہ کی ضرورت ہے۔ کیا قونصلر افسران میرے گواہ بن سکتے ہیں؟
نہیں، قونصلرافسران اپ کے گواہ نہیں بن سکتے۔ اپنے گواہ مہیا کرنا درخواست گزار کی ذمّہ داری ہے۔
میں امریکی شہری نہیں ہوں لیکن امریکہ میں استعمال کے لئے مجھے توثیقی خدمت کی ضرورت ہے. اس خدمت کے لئے کیا میں سفارت خانہ جا سکتا ہوں؟
ہاں، ہم غیر امریکی شہریوں کیلئے توثیقی خدمات انجام دیتے ہیں لیکن اسی صورت میں کہ وہ دستاویز امریکہ میں استعمال کیلئے ہوں۔
کیا آپ میرے میڈالین دستخطی ضمانت کی توثیق کر سکتے ہیں؟
تمسکات کی منتقلی کیلئے درکار میڈالین دستخطی ضمانت کی توثیق امریکی سفارت خانہ میں نہیں کی جا سکتی۔ ہدایات کیلئے برائے مہربانی اپنے مالی ادارے سے رابطہ کریں۔
کیا میرا دوست میرے لئے میرے دستاویز کی توثیق کے سکتا ہے؟
نہیں، جو شخص دستاویز پر دستخط کریگا، اسے اس سروس کیلئے ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔
سوالات؟
ای میل: acsnd@state.gov