امریکی شہری کی ہندوستان میں شادی
کسی امریکی شہری (یا کسی غیر ہندوستانی) کی ہندوستان میں شادی کے طریقہ کار کا دارومدار اس بات پر ہے کہ فریقین کسی مذہبی رسم و رواج کے مطابق شادی کرنا چاہتے ہیں یا شہری طریقے سے۔ اگر حکومت آپ سے ’’نو آبجیکشن لیٹر‘‘ طلب کرے تو آپ اپنی ازدواجی حیثیت اور شادی کرنے کی اہلیت سے متعلق ایک حلف نامہ امریکی سفارتخانے سے بنوا کر پیش کر سکتے ہیں۔ اسکے لئے آپ کو حلف نامہ کی فیس اور اپائنٹمنٹ لینے کی ضرورت در پیش ہوگی۔
حلف نامہ (نوٹری) کیلئے اپائنٹمنٹ لیجئے
مذہبی تقریبات
ہندوستان میں شادی کی مذہبی تقریب کوعام طور پر ایک قانونی شادی تسلیم کیا جاتا ہے۔ تاہم ہندو میریج ایکٹ (ہندو، جین، سکھ اور بودھوں پر کارگر) کے تحت درج شا دیوں کیلئے مندر یا گرودوارہ کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ سبھی مقاصد کیلئے قانونی طور پر کافی نہیں ہے۔ ہندو میریج ایکٹ کے تحت رشتہ ازدواج سے منسلک افراد شادی رجسٹرار سے شادی کی باضابطہ سند حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر فریقین میں ایک ہندوستانی نہیں ہے تو رجسٹرار اس سے ’’نو آبجیکشن لیٹر‘‘ (اوپر دیکھئے) اور سابقہ شادیاں (اگر ہیں) ختم ہونے کا ثبوت پیش کرنے کیلئے کہہ سکتا ہے۔
اگر فریقین کی شادی عیسائی، مسلم، پارسی، یہودی، بہائی یا دیگر مذہبی طور طریقے سے ہوئی ہے تو مذہبی اتھارٹی کے ذریعہ جاری کئے گئے سرٹیفکیٹ (جیسے گرجا گھر کا شادی سرٹیفکیٹ، مساجد کا نکاح نامہ وغیرہ) عام طور پر شادی کے اطمینان بخش ثبوت سمجھے جاتے ہیں اور شادی رجسٹرار کی سند ضروری نہیں ہے۔
شہری تقریبات
فریقین جو مذہبی تقریب میں شادی نہیں کرنا چاہتے، اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت شہری تقریب کے مطابق شادی کرسکتے ہیں۔ نیز اگر مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادی مذہبی تقریب میں انجام پا چکی ہے تو بھی وہ اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ اسکے لئے انھیں ’’نو آبجیکشن لیٹر‘‘ (اوپر دیکھئے) اور سابقہ شادیاں (اگر ہیں) ختم ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ آپ ’’نو آبجیکشن‘‘ لیٹر کی سادہ کاپی (پی ڈی ایف) یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
فریقین کو شادی کی رسم انجام دینے کیلئے عام طور پر ابتدائی درخواست کی تاریخ سے کم از کم 30 دنوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے تا کہ افسر برائے شادی ایک اخباری اشتہار شائع کرا سکے جس سے کہ شادی پر کسی طرح کا اعتراض کرنیوالوں کو اپنی بات رکھنے کا موقع مل سکے۔
میریج رجسٹرار کا دفترعام طور پر کمیونٹی عدالت کے احاطے یا بلدیہ کی عمارت میں واقع ہوتا ہے.
عموماً پوچھے جانے والے سوالات
میں ایک امریکی شہری ہوں اور میری شادی ہندوستان میں ہوئی ہے۔ کیا میں سفارت خانہ یا قونصل خانے میں اپنی شادی رجسٹر کرا سکتا ہوں؟ نہیں، سفارت خانہ یا قونصل خانے ہندوستان میں ہوئی شادیوں کا اندراج نہیں کرتے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں۔
مجھے ہندوستانی شہری سے شادی کرنے کیلئے ’’نو آبجیکشن لیٹر‘‘ کی ضرورت ہے۔ کیا سفارتخانہ مجھے یہ دستاویز فراہم کر سکتا ہے؟ آپ آن لائن اپائنٹمنٹ لینے کے بعد سفارتخانہ آکر ’’نو آبجیکشن لیٹر‘‘ حاصل کر سکتے ہیں۔ اسمیں بس چند منٹ لگتے ہیں اور ایک حلفنامے پر دستخط کرنے ہوتا ہے جسکی ہم توثیق کرتے ہیں۔ آپ کو اپنا پاسپورٹ لانا ہوگا۔ فیس کی مکمل جانکاری یہاں دستیاب ہے۔
میرا اصل پیدائش سرٹیفکیٹ، سی آر بی اے، شادی کا سرٹیفکیٹ، / رپورٹ آف ڈیتھ یا دیگر امریکی ریکارڈ کھو گیا ہے اور میں اسکی نقل حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟ سفارتخانہ اُن مختلف دستاویزات کی فائلیں نہیں رکھتا جو ہم جاری کرتے ہیں جیسے بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ (CRBA) یا ہندوستان میں کسی امریکی شہری کی موت سے متعلق کاغذات۔ یہاں کی بجائے یہ ریکارڈ واشنگٹن ڈی سی میں رکھے جاتے ہیں۔ ہم ہندوستانی شہری دستاویزات جیسے ہندوستان میں ہوئی شادیوں اور طلاق کے ریکارڈ کی فائلیں بھی نہیں رکھتے۔ یہ ریکارڈ ہندوستانی حکومت محفوظ رکھتی ہے۔ دیگر ریکارڈ جیسے امریکہ میں پیدا ہوئے لوگوں کی پیدائش کے سرٹیفکیٹ انکی اصل ریاستوں میں محفوظ رکھے جاتے ہیں۔
- بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ (CRBA)۔۔ بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ (CRBA) کی کاپی حاصل کرنے سے متعلق مکمل تفصیلات کیلئے محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر قونصلر ریکارڈس پر جائیں.
- امریکی شہری کی بیرون ملک موت کی رپورٹ(ROD) ۔۔ کسی امریکی شہری کی موت کی رپورٹ(ROD) کی کاپی حاصل کرنے سے متعلق مکمل تفصیلات کیلئے محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر قونصلر ریکارڈس پر جائیں۔
- سبھی دیگر اہم ریکارڈس ۔۔ امریکہ میں اہم ریکارڈس حاصل کرنے کے بارے میں مزید آن لائن معلومات کیلئے اس لنک پر جائیں۔
کچھ آن لائن سروسز بھی ہیں جو فیس لیکر ریکارڈ حاصل کرنے میں آپکی مدد کرینگی۔ اس طرح کی ایک سروس ہے:
VitalChek (800-255-2414) جہاں آپ آن لائن، فون یا فیکس کے ذریعے پیدائش، موت، اور شادی کے سرٹیفکیٹ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔
usbirthcertificate.netکے نام سے ایک دوسری سروس برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے علاوہ آپ کو بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ حاصل کرنے یا اسمیں ترمیم کرانے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ اس سروس کا استعمال کرنے کیلئے آپ کے پاس گھر کا پتہ ہونا لازمی ہے (اے پی او، ایف پی او، یا پی او باکس نہیں)۔
سوالات؟
شادیوں کے اندراج سے متعلق دہلی حکومت کی ویب سائٹ سے رجوع کریں.