ہنگامی مالی معاونت

اگر ہندوستان میں کسی امریکی شہری کی رقم  کھو گئی یا چوری ہو گئی ہے تو سفارت خانہ امریکہ میں اُس کے دوستوں یا رشتے داروں سے رقم حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اگر آپ کو ہندوستان میں کسی امریکی شہری کیلئے رقم منتقل کرنے میں مدد درکار ہے تو برائے مہربانی امریکی سفارت خانہ، نئی دہلی کو 8000-2419 پر فون کریں۔ اگر آپ امریکہ سے فون کر رہے ہیں تو پہلے 11-91-011 ڈائل کریں۔

ہندوستان میں کسی امریکی شہری کو رقم پنہچانے کا سب سے مؤثر طریقہ اُس شخص کے امریکی بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرا دینا ہے اور وہ شخص ہندوستان میں اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کر کے وہ رقم نکال سکتا ہے۔

اگر یہ طریقہ ممکن نہ ہو تو ہم ویسٹرن یونین کے ذریعےاُنکی ویب سائٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق رقم بھیجنے کا مشورہ دیں گے۔ آپ ویسٹرن یونین سے ہندوستان میں بھی1851-425-800-1 یا1851-2222-080 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

فنڈز کی منتقلی

اگر اے ٹی ایم اور نہ ہی ویسٹرن یونین کا متبادل ممکن نہ ہو توآپ کسی بینک کے ذریعے رقم منتقل کر سکتے ہیں۔ یہ ذہن نشیں رہے کہ ہندوستان میں اس سروس کے ذریعے رقم حاصل کرنے میں 14 دن تک  لگ سکتے ہیں۔

بہت سے امریکی بینک ہندوستانی بینکوں سے ملحق ہیں جن کے ذریعے آپ کی رقم آسانی سے منتقل ہو سکتی ہے۔ اس بارے میں آپ امریکی بینک سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ امریکی بینکوں میں سے امریکن ایکسپریس، سٹی بینک اور بینک آف امریکہ کی شاخیں ہندوستان میں موجود ہیں۔

امریکن ایکسپریس اُن کی مدد نہیں کرتا جو کارڈ ہولڈر نہیں ہیں۔ سٹی بینک مشورہ دیتا ہے کہ رقم منتقل کرنے میں 14 دن تک لگ سکتے ہیں۔

ویسٹرن یونین ہندوستان کے مختلف 15 شہروں میں SITA سیٹا ٹریول کے ایجنٹوں کے ساتھ شراکت داری میں رقم منتقلی کی خدمات فراہم کراتا ہے، اگر آپ ہندوستان میں ہیں تو مزید معلومات کے لئے (SITA) سیتا ٹریول ایجنسی  سے رابطہ کریں اور اگر آپ امریکہ میں ہیں تو ویسٹرن یونین کے اس نمبر6000-325-800 پر فون کریں۔ 

سفارت خانہ کو ہنگامی فنڈز کی منتقل

حقیقی ہنگامی صورت حال میں امریکی شہری بیرون ملک شہری آفس آف اوور سیز سیٹزن سروسز (او ۔سی ایس)، محکمہ خارجہ، واشنگٹن ڈی سی کے ذریعے امریکہ سے فنڈز منتقل کرا سکتا ہے۔
برائے مہربانی رقم بھیجنے کے سلسلے میں معلومات کے لیے او سی ایس سے ا4747۔407۔888 پر اور (بیرون ملک سے 4444۔501۔202) پر رابطہ کریں۔
سفارت خانہ کو محکمہ خارجہ سے اطلاع ملنے کے بعد وصول کنندہ امریکی شہری کو اس کی رقم روپئے یا ڈالر میں ادا کر دی جاتی ہے۔

یہ خدمات صرف حقیقی ہنگامی صورت حال کیلئے ہیں، جب معمول کے بینکنگ چینلوں کے ذریعے فنڈز کی منتقلی کا وقت نہ ہو۔ ہنگامی ضرورت کو رفع کرنے کے لیے درکار رقم سے زیادہ یا تجارتی لین دین کے لیے اس سروس کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔  1000 ڈالرسے زیادہ رقم کی منتقلی سے گریز کریں۔

بیرون ملک مالیاتی ہنگامی حالات کے بارے میں مزید معلومات۔

سوالات؟
ای۔میل:acsnd@state.gov