امریکی شہری کی موت

اگر کسی امریکی شہری کی ہندوستان مین موت ہو جائے تو امریکی شہری خدمات یونٹ اس کی آخری رسومات  کی ادائیگی اور اُس کے ذاتی سامان بھیجنے کا نظم کرنے میں رابطے (liaison) کا کام کر سکتی ہے‘ اگر یہ کرنے کیلئے ہندوستان میں متوفی کا کوئی بھی نہ ہو۔

سفارت خانہ کا 24 گھنٹے دستیاب فون نمبر 2419-8000 ہے۔ اگر آپ امریکہ سے فون کر رہے ہیں تو پہلے 11-91-011  ڈائل کریں۔

بیرون ملک موت کی قونصلر رپورٹ

مدد کی ضرورت نہ ہو تو بھی امریکی شہری کی موت کی اطلاع سفارت خانے کو دینا ضروری ہے چاہے وہ یہاں مقیم ہو یا سیاح، تا کہ "امریکی شہری کی بیرون ملک موت کی قونصلر رپورٹ” جاری کی جا سکے۔ امریکہ میں قانونی اوراملاکی معاملات حل کرنےکیلئےاس رپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔ یہ انگریزی عبارت کی ایک سرکاری رپورٹ ہندوستانی موت کی سند (انڈین ڈیتھ سرٹیفکٹ) پر مبنی ہے۔ مزید معلومات۔

بیرون ملک موت کی قونصلر رپورٹ درج ذیل دستاویزات فراہم کئے جانے کے بعد ہی جاری کی جائے گی:

  • مقامی حکام کے ذریعہ جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی
  • موت کی وجہ کے ساتھ ڈاکٹر کی رپورٹ
  • متوفی کا اصلی پاسپورٹ۔ برائے مہربانی یاد رکھیں کہ ’بیرون ملک موت کی قونصلر رپورٹ‘ جاری  کرنے سے پہلے قونصلر افسر کے ذریعہ متوفی کے پاسپورٹ کو منسوخ کرنا ضروری ہے۔

میت کی آخری رسومات

  • سفارت خانہ میت کی تجہیز و تکفین کے متعلق متوفی کے قریبی رشتہ داروں سے بات کر کے اُنکی خواہشات مقامی حکام تک پہنچا سکتا ہے۔
  • ہندوستانی قوانین کی رُو سے وفات کے 72 گھنٹے کے اندر میت کو دفن کرنا، جلانا یا محفوظ کرنا ضروری ہے۔ حنوط شدہ میت کو کولڈ اسٹوریج میں اس وقت تک رکھا جا سکتا ہے جب تک کہ قریبی رشتہ داروں سے تجہیز و تکفین کے متعلق کوئی ہدایت نہ مل جائے۔
  • لاش کو امریکہ بھیجے جانے کی صورت میں، سفارت خانہ دستاویزی کاروائیوں میں مدد فراہم کرائے گا اور قانونی قریبی رشتہ دار کی ہدایت کے مطابق دیگر تیاریوں میں مدد کرے گا۔ تمام اخراجات کی ذمہ داری قریبی رشتہ دار کی ہوگی۔
  • برائے مہربانی یہ دھیان رکھیں کہ ہندوستان میں مردہ خانے اور لاش کو محفوظ رکھنے کی خدمات محدود ہیں اور نہ ہی یہ ہمیشہ امریکی معیارات کے مطابق ہوتی ہیں۔ امریکی حکومت میت کو بذریعہ بحری جہاز بھیجنے یا تدفین کا بندوبست کرنے میں ہونے والے اخراجات کے لئے کوئی رقم فراہم نہیں کراتی ہے-

میت کو امریکہ بھیجنے کے اخراجات یا ہندوستان میں دفنانے تا جلانے سے متعلق تفصیلی رپورٹ کے لئے برائے مہربانی میت کی تجہیز و تکفین کی رپورٹ یہاں دیکھیں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات 

میرا اصل پیدائش سرٹیفکیٹ، CRBA، میرج سرٹیفکیٹ، رپورٹ آف ڈیتھ یا کوئی اور امریکی ریکارڈ کھو گیا اور مجھے ان کی نقل چاہئے۔ اس کے لیے مجھے کیا کرنا ہوگا؟ سفارت خانہ ہمارے جاری کردہ مختلف دستاویزات جیسے بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ (CRBA)، یا کسی امریکی کی ہندوستان میں موت سے متعلق دستاویزات کی کوئی فائل محفوظ نہیں رکھتا، البتہ یہ ریکارڈ واشنگٹن ڈی سی میں رکھے جاتے ہیں، ہم کوئی ہندوستانی شہری دستاویزات جیسے ہندوستان میں شادی اور طلاق کے ریکارڈ بھی اپنے پاس نہیں رکھتے۔ یہ ریکارڈ حکومت ہند کے پاس رہتے ہیں۔ دیگر ریکارڈ جیسے امریکہ میں پیدا ہونے والے لوگوں کے پیدائش سرٹیفکیٹ متعلقہ ملک میں ہی رکھے جاتے ہیں۔  

  • بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ (CRBA) ۔ بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ (CRBA) کی کاپی حاصل کرنے کے سلسلہ میں مکمل معلومات کیلئے برائے مہربانی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قونصلر ریکارڈ والے ویب پیج پر جائیں۔
  • بیرون ملک امریکی شہری کی موت کی رپورٹ  (ROD)۔ امریکی شہری کی بیرون ملک موت کی رپورٹ (ROD) کی کاپی حاصل کرنے سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے برائے مہربانی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے قونصلر ریکارڈ والے ویب پیج پر جائیں۔
  •  تمام دیگر اہم ریکارڈ ۔ امریکہ میں اہم ریکارڈ حاصل کرنے سے متعلق مزید معلومات کے آن لائن سورس کیلئے اس لنک پر جائیں۔

ایسی بھی آن لائن سروسز ہیں جو فیس لیکر آپ کو ریکارڈ حاصل کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ اس طرح کی سروس درج ذیل ہے۔

وائٹل چیک (800-255-2414)، یہ سروس کو آپ پیدائش، موت اور شادی کے سرٹیفکیٹ کیلئے آن لائن، فون پر، یا فیکس کے ذریعہ درخواست دے سکتے ہیں۔ دوسری سروسusbirthcertificate.net  پیدائش کے سرٹیفکیٹ کے حصول کے علاوہ بیرون ملک پیدائش کی قونصلر رپورٹ حاصل کرنے یا اس میں ترمیم کرنے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے۔ اس سروس کا استعمال کرنے کیلئے آپ کے پاس حقیقی اسٹریٹ ایڈریس ہونا ضروری ہے۔ ( اے پی او‘ ایف پی او پی او باکس قابل قبول نہیں ہیں۔)

برائے مہربانی فون یا govstate@sndaca پر ای میل کے ذریعے اپنے سوالات کے بارے میں سفارت خانہ سے رابطہ کرنے میں تامل نہ کریں۔

اگر آپ تذبذب میں ہیں کہ کس سفارت خانہ یا قونصل خانے سے رابطہ کرنا ہے تو قونصلر ڈسٹرکٹس و رابطے کی معلومات کے لئے یہ فہرست ملاحظہ کریں۔