
معمول کی اکثر امریکی شہری خدمات کیلئے اپائنٹمنٹ ضروری ہے اور یہ پیر تا جمعہ، صبح 9 بجے سے دوپہر30:12 تک دستیاب ہیں۔ ہر مہینے کے آخری بدھ اور امریکی و ہندوستانی تعطیلات کے دن ہمارے دفاتر بند رہتے ہیں۔ ہنگامی حالات کیلئے اپائنٹمنٹ کبھی ضروری نہیں ہوتا۔
برائے مہربانی سکیورٹی جانچ کے لئے آپ اپنے تعین کردہ وقت سے 15 منٹ پہلے پہنچیں۔ سفارت خانے کے اندر موبائل فون، دیگر الیکٹرانک آلات اور بڑے بیگ لانے کی اجازت نہیں ہے۔ ممنوع اشیاء کی مکمل فہرشت یہاں دیکھیں۔
اپائنٹمنٹ کا تعین یا اسے منسوخ یہاں کریں۔
دستیابی کیلئے برائے مہربانی آن لائن اپائنٹمنٹ کیلنڈرچیک کریں۔ فوری سی آر بی اے گزارشات کے لئے acsnd@state.gov پر ای میل کریں۔
اپنے تعین کردہ وقت پر آنے سے قبل ضروری دستاویزات تیار کر کے پرنٹ کرلیں۔ مخصوص خدمات کیلئے ضروری دستاویزات نیچے درج ذیل ہیں۔ ان خدمات کے لئے اپائنٹمنٹ لینا ضروری ہے:
- پاسپورٹ (درخواست دینا، تجدید کرانا یا صفحات میں اضافہ کرانا)
- ہندوستان میں اپنے امریکی شہری بچے کی پیدائش کی رپورٹ کرنا
- توثیق اوردستاویزکی خدمات
فیس
فیس کی مکمل معلومات یہاں دستیاب ہیں۔ اگر آپ شخصی طورپردرخواست دے رہے ہیں تو نقد ڈالر، نقد روپئے ( موجودہ شرح مبادلہ کے حساب سے)، ڈیمانڈ ڈرافٹ یا بڑے امریکی کریڈٹ کارڈ سے فیس ادا کرسکتےہیں۔ ذاتی چیک قبول نہیں کئے جا تے۔
محل وقوع
امریکی سفارت خانہ نئی دہلی کے چانکیہ پوری علاقے میں شانتی پتھ پر واقع ہے۔ قونصلر کا داخلی دروازہ گیٹ نمبر 6 ہے ( جو ویزا گیٹ بھی کہلاتا ہے) جو نیائے مارگ اور شانتی پتھ کے درمیان آندرے ملراکس مارگ پر واقع ہے۔ اوپر دیئے گئے نقشے میں نشانزد مقام دیکھیں۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ سفارت خانے کے بالکل قریب میں پارکنگ کی کوئی سہولیات موجود نہیں ہیں۔
ہم سے رابطہ کریں
امریکی شہری خدمات یونٹ
امریکی سفارتخانہ
شانتی پتھ
چانکیہ پوری
نئی دہلی، ہندوستان 110021
ای میل: acsnd@state.gov
ای میل معمول کی پوچھ تاچھ کیلئے ہم سے رابطے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہم ہرپیغام پڑھتے ہیں۔
فون:8000-2419 پر امریکی شہری خدمات کے بارے میں پوچھیں۔
اگر آپ ہندوستان سے فون کر رہے ہیں، لیکن دہلی کے باہر سے تو پہلے011 ڈائل کریں۔
اگر آپ امریکہ سے فون کر رہے ہیں تو پہلے11-91-011 ڈائل کریں۔
اگر آپ معمول کے اوقات کار کے علاوہ فون کر رہے ہیں اور کسی امریکی شہری کے متعلق کوئی ہنگامی صورت حال ہے تو’’ ڈیوٹی افسر‘‘ کے بارے میں پوچھیں۔
فیکس: 8407-2419
عموماً پوچھے جانے والے سوالات
مچھے اپائنٹمنٹ کیلئے کتنی جلدی اپلائی کرنا چاہئے؟ جلدی اپلائی کریں! پوسٹ کے ذریعے اپائنٹمنٹ کیلئے انتظارکا وقفہ محکمہ خارجہ کی ٹریویل سائٹ پردستیاب ہے۔ اگرچہ بیشتر درخواستوں پر دو ایام کار کے اندر ہی کارروائی شروع ہو جاتی ہے، تاہم کچھ درخواستوں میں انتظامی کاروائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم پہلے سے کچھ نہیں بتا سکتے کہ کن درخواستوں میں انتظامی کاروائی کی ضرورت پڑیگی، اور نہ ہی ہم یہ جانتے ہیں کہ اس میں کتنا وقت لگےگا۔ برائے مہربانی سفر کی تاریخ سے کم از کم 6 تا 8 ہفتہ قبل درخواست دیں اور جب تک ویزا نہ مل جائے‘ ٹکٹ یا ہوٹل کی بکنگ نہ کریں۔
اپائنٹمنٹ کے نئے سلاٹ کب کھلیں گے؟ انتظار کے وقفہ میں کمی کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم کئی ہفتے قبل ہی اپائنٹمنٹ سلاٹ جاری کرتے ہیں۔ اگر وہ فوراً پُر ہو جاتے ہیں تو ہم نئے اپاینٹمنٹ کھولنے کیلئے اپنی استعداد کا جائزہ لیتے ہیں اور ان تاریخوں کو اضافے کے ساتھ جاری کرتے ہیں۔
مچھے اپنا پاس ورڈ یاد رکھنا کیوں ضروری ہے؟ کنفرمیشن شیٹ پر پاس ورڈ سے آپ کسی بھی ضروری تبدیلی کیلئے اپنے اپائنٹمنٹ ریکارڈ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
سسٹم مجھے میرا اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے اور نیا اپائنٹمنٹ دوبارہ لینے کی اجازت نہیں دیگا۔ مجھے کیا کرنا ہوگا؟اگر آپ اپنا اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے یا دوبارہ لینے سے قاصر ہیں تو برائے مہربانی اپنا نام، اپنے اپائنٹمنٹ کی تاریخ اور وقت acsnd@state.gov کو ای میل کریں- ہم آپکے اپائنٹمنٹ کو منسوخ کر دیں گے تاکہ آپ ویب سائٹ کے ذریعے دوبارہ اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں۔
مجھے نوٹری یا پاسپورٹ سروس کے لئے فوری درخواست دینے کی ضرورت ہے اور یہاں اپائنٹمنٹ دستیاب نہیں ہے۔ مجھے کیا کرنا چاہئے؟صرف فوری یا ہنگامی خدمات کے لئے اگر آپ بر وقت اپائنٹمنٹ حاصل نہیں کر سکتے تو برائے مہربانی سفارت خانہ کو فون کریں-
میرے اور میرے پارٹنر کے پاس ایک بچہ ہے- کیا بچوں کے لئے اپائنٹمنٹ کی ضرورت ہے؟ بچوں کے لئے درخواست کا طریق عمل ویسا ہی ہے جیسا بڑوں کے لئے، سوائے اسکے کہ انہیں علیحدہ اپائنٹمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ دوسرے لفظوں میں‘ آپ کو سبھی قابل اطلاق فیس ادا کرنی ہوگی اور ہر درخواست گزار کے لئے درخواست کے طریق عمل کی پابندی بھی ضروری ہوگی۔ نوٹ: معیاری طریق عمل میں یہ استثنا صرف نئے بچوں کے لئے ہے۔
نئی دہلی قونصلر علاقے سے باہر ہیں؟
قونصلر علاقوں کی ایک فہرست اور نقشہ یہاں دستیاب ہے۔
چنئی
امریکی قونصلیٹ جنرل، چنئی
جیمنی سرکل، نمبر 220 انا سلائی
چنئی – 600006
ٹیلیفون: +91-(0)44-2857-4000
فیکس: +91-(0)44-2857-2027
ای میل: chennaics@state.gov
حیدرآباد
امریکی قونصلیٹ جنرل، حیدرآباد
پیگاہ پیلس
1-8-323
چیران فورٹ لین
بیگم پیٹ
سکندرآباد-500003
آندھرا پردیش
ٹیلیفون:91-40-40338300
کولکاتہ
امریکی قونصلیٹ جنرل، کولکتہ
ہو چی منہ سرانی5/1
کولکاتہ – 700071
ٹیلیفون: +91-(0)33-3984-2400
فیکس: +91-(0)33-2282-2335
ای میل: consularkolkata@state.gov
ممبئی
امریکی قونصلیٹ جنرل، ممبئی
بلا ک،باندرا کرلا کمپلیکس G۔ C-49
باندرا ایسٹ‘ ممبئی – 400051
ٹیلیفون: +91-(0)22-2363-3611
فیکس: +91-(0)22-2363-0350
ای میل: mumbaiacs@state.gov