آج سیکرٹری پومپیو نے سیکرٹری میٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری پومپیو نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ صدر ٹرمپ امریکہ اور بھارت کے درمیان گہری ہوتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری اور ایک اہم عالمی طاقت اور علاقائی سلامتی مہیا کرنے والے ملک کے طور پر بھارت کے کردار کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔ سیکرٹری پومپیو نےوزیر اعظم مودی کے ساتھ امن، استحکام، اور بڑھتی ہوئی خوشحالی کے ایک خطے کے طور پر ہند پیسفک کی حفاظت سے متعلق مشترکہ کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
