بھارت کے یوم آزادی پر وزیر خارجہ ٹلرسن کا پیغام

ریاستہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے بھارت کے عوام کو اُن کے یوم آزادی اور 70 سال پہلے شروع ہونے والے ہمارے اکٹھے سفر کے لیے نیک خواہشات جو اب بھی جاری ہے۔

امریکہ کو دنیا بھر میں آزادی اور خوشحالی کے مقصد کی خاطر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کے عوام کا ساتھ دینے پر فخر ہے۔

امریکہ بھارت تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم مودی کی پُرعزم سوچ 21ویں صدی میں ہمارے مشترکہ مفادات کی ترقی کے عظیم امکان کی غماز ہے۔  ہم مستقبل میں بھی اس دوستی کو برقرار رکھنے کے متمنی ہیں۔