بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے پر پریس سیکرٹری کا بیان

صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کا 26 جون، 2017 کو وائٹ ہاؤس میں خیر مقدم کریں گے۔ صدر امریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، اقتصادی ترقی اور اصلاحات کو فروغ دینے، اور ہند بحر الکاہل خطے میں سیکورٹی تعاون کو وسعت دینے جیسی ہماری مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے منتظر ہیں۔ صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم مودی امریکہ بھارت کی شراکت میں ایک مشترکہ وژن کا خاکہ تیار کریں گے جو اُنکے 1.6 ارب شہریوں کے لئے قابل قدر ہے۔