بھارت میں یاتریوں پرہوئے دہشتگردانہ حملے کی پریس سیکرٹری کی طرف سے مذمت

وائٹ ہاؤس
دفتر برائے پریس سیکرٹری

امریکہ 10 جولائی کو ریاست  جموں و کشمیر میں یاتریوں پر ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ہم متاثرہ خاندانوں اور بھارتی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ مذہبی آزادی پر حملہ آزادی کے انتہائی بنیادی حق پرحملہ  ہے۔ امریکہ اور بھارت مل کر دنیا کے ہر حصے میں دہشتگردی کے خطرے  کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔