شام میں اسد حکومت کے مظالم پر سفیر نکی ہیلی کا بیان

اقوام متحدہ میں امریکی مشن
دفتر برائے پریس و عوامی سفارتکاری

دفترخارجہ کی طرف سے شام میں روا رکھے گئے مظالم پر آج جاری کئے گئے غیر مخفی دستاویزات سے واضح ہوتا ہے کہ اسد حکومت کس طرح منظم اور وحشیانہ انداز میں اپنے ہی لوگوں کو دہشت زدہ کرتی ہے۔

لاشوں کو جلا کر قتل عام پر پردہ ڈالنے کی اسد حکومت کی کوشش انسانیت کے خلاف بیسویں صدی کے بدترین جرائم کی یاد دلاتی ہے۔

اگرچہ اپنے ان مظالم کی سب سے زیادہ ذمہ داری اسد پر عائد ہوتی ہے، تاہم اس کے اتحادی روس اور ایران بھی اسکے لئے کافی حد تک ذمہ دار ہیں۔ روس اور ایران اسد کو اغوا، ایذا رسانی، ماورائے عدالت قتل، ہوائی حملوں، بیرل بموں اور کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں کے لئے وسائل مہیا کراتے ہیں۔

باقی دنیا شامی حکومت کے مظالم کو تسلیم کرتی ہے۔ اب وقت ہے کہ ہمارے ساتھ روس بھی اسے تسلیم کرے۔

(یہ ترجمہ ازراہِ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔)