بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹوں سے آئی ایس آئی ایل کے بھارت میں منصوبہ بند حملے کرنے کے ارادے کا اشارہ ملتا ہے۔ امریکی سفارت خانہ مغربی باشندوں کے اکثروبیشتر آمدورفت کی جگہوں جیسے مذہبی مقامات، بازار، اور تہوار کی جگہوں پر اضافی خطرے کے بارے میں انتباہ کرتا ہے۔ تمام امریکی شہریوں کو پوری طرح چوکس رہنے اور اپنی سیکورٹی بیداری میں اضافہ کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے جسکی تفصیل اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے 9 ستمبر 2016 کو جاری کردہ عالمگیر انتباہ میں بیان کی گئی ہے۔