امریکی سفارت خانہ نئی دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں امریکی شہریوں کو ترغیب دیتا ہے کہ وہ چوکسی برتیں اور ہریانہ کے پنچکولا میں واقع ڈیرہ سچ سودا روحانی تنظیم کے سربراہ کے عدالتی کیس میں جمعہ کے فیصلہ سے متعلق سول بدامنی کے بارے میں مقامی اخباری رپورٹوں سے آگاہ رہیں۔ مقامی اخباری رپورٹ یہ ہے کہ پنچکولا اور اطراف میں جمعہ کی رات سے سول شورش کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ نئی دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں املاک کے نچصان کی بھی اطلاع ہے۔ 28 اگست، پیر ڈھائی بجے سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔