سیکریٹری پومپیو کی بھارتی خارجہ سیکریٹری گوکھلے کے ساتھ ملاقات

مندرجہ ذیل متن ڈپٹی ترجمان رابرٹ پیلیڈینو سے منسوب ہے:

سیکریٹری مائیکل آر پومپیو نے آج بھارتی خارجہ سیکرٹری وجئے گوکھلے سے ملاقات کی۔ سیکریٹری پومپیو نے توثیق کی کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارتی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ سیکریٹری پومپیو اور خارجہ سیکریٹری گوکھلے نے حملے کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹپرے میں لانے کی اہمیت اور پاکستان کو اسکی سرزمین پر کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف معنی خیز کارروائی کرنے کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہماری شراکت داری کی طاقت کا ذکر کیا اور انسداد دہشت گردی سمیت تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ہند-پیسفک، امریکہ-بھارت دفاعی تعاون، اور بڑھتی ہوئی امریکہ-بھارت معاشی شراکت داری بشمول دو طرفہ تجارت کو متوازن اور باہمی طریقے سے وسعت دینے کے لئے ہمارے تکمیلی نظریات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔