رمضان المبارک کے موقع پر وزیر خارجہ ٹلرسن کا بیان

امریکی دفتر خارجہ کی طرف سے میں اور رینڈا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک پر امن اور نعمتوں سے بھرپور رمضان المبارک کے لیے دعا گو ہیں۔

رمضان احترام، سخاوت اور مشاہدہ نفس کا مہینہ ہے۔ سب سے بڑھ کر  یہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ مل بیٹھ کر محبتیں بانٹنے  اور ضرورتمندوں کی مدد کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ یہ وقت ہمیں ہمدردی اور بھائی چارے کی مشترکہ قدروں کی اہمیت کا احساس دلاتا ہے۔

میں ان تمام لوگوں کو جو رمضان کریم منا رہے ہیں دلی مبارکباد دیتا ہوں۔