ممبئی حملوں کی یاد میں سیکرٹری پومپئو کا بیان

امریکی حکومت اور تمام امریکیوں کی طرف سے، میں ممبئی دہشت گردانہ حملے کی دسویں سالگرہ پر بھارت اور ممبئی شہر کے لوگوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ ہم متاثرین کے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جن کے عزیز، چھ امریکی شہریوں سمیت، بربریت کے اس عمل میں ہلاک ہو گئے تھے۔ 26/11 کی بربریت نے پوری دنیا کو صدمہ پہنچایا۔

یہ متاثرین کے خاندانوں کی توہین ہے کہ دس سال بعد بھی ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ان کی وابستگی کے لئے سزا نہیں دی گئی ہے۔ ہم تمام ممالک، خاص طور پر پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سفاکی کے لئے ذمہ دار دہشت گردوں بشمول  لشکر طیبہ اور اسکے ملحقہ گروپوں کے خلاف پابندیاں نافذ کرنے سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اپنی ذمہ داریوں پر قائم رہیں۔

امریکہ یہ دیکھنے کا پابند ہیکہ اس حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے۔  وزارت خارجہ کا ریوارڈس فار جسٹس (آر ایف جے) پروگرام ایسی معلومات کے لئے 5 ملین ڈالر تک کے نئے انعام کی پیشکش کر رہا ہے جن سے  2008 کےممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث یا مدد فراہم کرنے والا کوئی شخص گرفتار یا سزاوار ہو سکے۔