ایکسچینجز کے ذریعے رابطہ سازی: امریکی بھارت شراکت داری کو مضبوط بنانا
انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر
جمعہ، 21 اپریل، 2017، صبح 9:30 بجے
(جیسا کہ ترسیل کے لئے تیار کیا گیا)
تبادلے کے سابق شرکا، گڈ مارننگ! آج بھارت اور بھوٹان کے شرکا کے لئے امریکی حکومت کی پہلی ایکسچنج المنائی کانفرنس میں شریک ہوکر مجھے فخر کا احساس ہورہا ہے۔ اس پروگرام کو منعقد کرنے والے ادارے TERI کا خاص شکریہ جو اس کے انعقاد کے لئے تقریبا ایک سال سے کام کرتا رہا ہے۔ میں المنائی اسٹیئرنگ کمیٹی کی بھی قدر افزائی کرنا چاہوں گی جس نے اس پورے عمل کے دوران رائے اور رہنمائی فراہم کی ہے۔ مجھے امید ہیکہ یہ دو روزہ کانفرنس تبادلے کے پروگرام کے سابق شرکا کے بیچ قریبی تعلقات، مضبوط قومی اور علاقائی نیٹ ورک، اور ذاتی و پیشہ ورانہ ترقی کی طرف لیجائے گی۔