حیات ریجنسی ہوٹل
2 اگست 2018
انتہائی خوشنما خطاب کے آپ کا شکریہ منسٹر پوری، اور تمام حاضرین کو گڈ ایویننگ۔ میں حکومت ہند کے نمائندوں، سفارتی کور کے ارکان، ہمارے معزز مہمانان؛ اور خاص طور پر، ہمارے مہمان خصوصی – جو امریکہ کے عظیم دوست ہیں مرکزی وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمارا یوم آزادی منانے کے لئے آج رات ہمارے ساتھ شامل ہونے کے لئے آپ سب کا شکریہ۔
بھارت میں رہنے کے قابل ذکر پہلوؤں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ اس ملک کی قدیم جڑوں کی تعریف کرنا شروع کردیتے ہیں، جہاں تاریخ کی پیمائش سال کے بجائے صدیوں میں کی جاتی ہے۔ اصل میں، آپ میں جلد ہی لازمانیت کا احساس فروغ پا جاتا ہے۔ چنانچہ، امریکی سفارت خانہ میں ہم لوگوں کا 4 جولائی کی تقریب 2 اگست کو منانا بالکل فطری معلوم ہوتا ہے ۔۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ بھی اس طرح محسوس کرتے ہیں۔