امریکہ کے وزیرخارجہ

Secretary of State Mike Pompeoامریکی دفتر خارجہ
دفتر برائے ترجمان
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کا تعارف

مائیک پومپئو نے 26 اپریل 2018 کو وزیرخارجہ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ قبل ازیں وہ جنوری 2017 سے اپریل 2018 تک سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ میں شمولیت سے پہلے مائیک پومپئو کنساس کے چوتھے ضلع سے رکن کانگریس کے طور پر چوتھی مدت میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی، توانائی اور تجارت کی کمیٹی اور ایوان کی منتخب بن غازی کمیٹی میں کام کیا۔

کانگریس میں آنے سے پہلے مائیک پومپئونے ‘تھیئر ایروسپیس’ نامی کمپنی قائم کی جہاں انہوں نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک سی ای او کی حیثیت سے کام کیا۔ بعدازاں وہ تیل کے کنوؤںکا سامان بنانے، تقسیم کرنے اور اس کی خدمات مہیا کرنے والی کمپنی ‘سنٹری انٹرنیشنل’ کے صدر بن گئے۔

مائیک پومپئونے 1986 میں امریکی ملٹری اکیڈمی ویسٹ پوائنٹ میں پہلی پوزیشن لے کر گریجوایشن مکمل کی اور دیوار برلن گرنے سے قبل ‘آئرن کرٹن’ پر گشتی کیولری افسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے امریکی فوج کے چوتھے انفینٹری ڈویژن میں 7 کیولری کے دوسرے سکواڈرن میں بھی کام کیا۔
فوج چھوڑن
ے کے بعد مائیک پومپئو نے ہاورڈ لا سکول سے گریجوایشن کی اور اس دوران ہاورڈ لا ریویو کے مدیر بھی رہے۔

مائیک پومپئو 30 دسمبر 1963 کو کیلی فورنیا کے علاقے اوریج میں پیدا ہوئے۔ ان کی شادی سوسن پومپئوسے ہوئی اور ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام نک ہے۔

یہ ترجمہ ازراہ نوازش فراہم کیا جا رہا ہے اور صرف اصل انگریزی ماخذ کو ہی مستند سمجھا جائے۔