سائنس و ٹیکنالوجی، صحت اور اختراع

31 جولائی 2014 کو سیکریٹری کیری نے نئی دہلی میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ پانچویں امریکہ ۔ بھارت اسٹریٹجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ سیکریٹری کیری کے ساتھ امریکہ کے کامرس سیکریٹری پینی پرٹزکر اور دیگر امریکی ایجنسیوں بشمول محکمہ توانائی، محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی، اور ناسا کے حکام شامل تھے۔ دو طرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت میں دہشت گردی مخالف کوششیں، علاقائی سلامتی کے اقدامات، دونوں ملکوں کے عوام کے بیچ رشتے، اور اسٹریٹجک شراکت داری کے دیگر پہلو شامل تھے۔ بھارت میں نئی حکومت کے انتخاب کے بعد یہ امریکہ کا پہلا کابینہ سطح کا دورہ تھا اور اس دورے نے بھارت امریکہ تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔

سائنس اور ٹکنالوجی، صحت و اختراع سے متعلق ورکنگ گروپس معروف ٹکنالوجیوں میں اور عالمی صحت چیلنجوں سے نمٹنے میں تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کریں گے۔ یہاں پیش ہیں دونوں حکومتوں کے درمیان کچھ سرگرمیاں جو سائنس اور ٹکنالوجی، صحت و اختراع کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے رہی ہیں۔