31 جولائی 2014 کو سیکریٹری کیری نے نئی دہلی میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ پانچویں امریکہ ۔ بھارت اسٹریٹجک مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ سیکریٹری کیری کے ساتھ امریکہ کے کامرس سیکریٹری پینی پرٹزکر اور دیگر امریکی ایجنسیوں بشمول محکمہ توانائی، محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی، اور ناسا کے حکام شامل تھے۔ دو طرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت میں دہشت گردی مخالف کوششیں، علاقائی سلامتی کے اقدامات، دونوں ملکوں کے عوام کے بیچ رشتے، اور اسٹریٹجک شراکت داری کے دیگر پہلو شامل تھے۔ بھارت میں نئی حکومت کے انتخاب کے بعد یہ امریکہ کا پہلا کابینہ سطح کا دورہ تھا اور اس دورے نے بھارت امریکہ تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔
تعلیم و ترقی سے متعلق ورکنگ گروپس تعلیم کے میدان میں ہماری شراکت داری کو فروغ دیں گے اور خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے نئی بات چیت کا آغاز کریں گے۔ دونوں حکومتوں کے درمیان درج ذیل سرگرمیاں تعلیم اور ترقی کے میدان میں تعاون کو فروغ دے رہی ہیں۔
- فل برائٹ-کلام کلائمیٹ فیلوشپ، 11 مارچ، 2016
- ’’بھارت کیوں اہم ہے‘‘ کارنیگی میلون یونیورسٹی میں سفیر رچرڈ آر ورما کا خطاب، 24 ستمبر، 2015
- امریکہ ۔ بھارت کے بیچ اعلی تعلیم اور ہنر کی ترقی کے لئے تعاون (حقائق نامہ، 22 ستمبر، 2015)