امریکہ ۔ ہند انسداد دہشت گردی اقدامات
ہماری انسداد دہشت گردی سے متعلق شراکت داری ہندوستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کا ایک اہم عنصر ہے۔ امریکہ اور ہندوستان تربیتی پروگراموں، جوائنٹ ورکنگ گروپوں، اور باہمی، علاقائی اورعالمی سطح پر بیشمار تبادلہ خیالات کے ذریعہ ایک دوسرے کے ساتھ بہترین طور طریقے اور معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ہم دہشت گردانہ حملے روکنے اور ان حملوں کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہندوستان اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ پابند عہد ہیں۔ یہ حصہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون کو نمایاں کرتا ہے اور امریکہ کی انسداد دہشت گردی پالیسی اور عالمی سطح پر کئے گئے اقدامات سے متعلق اضافی معلومات فراہم کرتا ہے۔