قونصل جنرل رابرٹ جی برگیس

رابرٹ جی برگیس نے 6 اگست، 2017 کو امریکی قونصل جنرل چنئی کا چارج لیا۔ قونصل جنرل کے طور پر، وہ امریکی مفادات اور بھارت کی ریاستوں تامل ناڈو، کرناٹک، کیرالا اور مرکز کے زیر انتظام خطوں پانڈ چیری اور انڈمان و نکوبار جزائر میں امریکہ بھارت تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ذمہ دار ہیں۔ برگیس نے اس سے پہلے واشنگٹن ڈی سی میں محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیا کے علاقائی معاملات کے بیورو میں آفس ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا ہے۔ اس سے پہلے، وہ امریکی سفارت خانہ دوشنبہ، تاجکستان میں ڈپٹی چیف آف مشن تھے۔ ان کے دیگر سفارتی پوسٹس میں بشکیک، کرغزستان؛ باکو، آزربائیجان؛ لیلونگوے، ملاوی؛ اور کراچی، پاکستان شامل ہیں۔ واشنگٹن میں ان کی دوسری ذمہ داریوں میں، وسط ایشیائی معاملات کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنا شامل ہے۔ خارجہ سروس میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے اٹارنی کے طور پر کام کیا ہے۔

قونصل جنرل برگیس، جن کا تعلق واکیگن، الینوائے سے ہے، نے کولوراڈو کالج سے تاریخ میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ہسٹنگ کالج آف لا سے جورس ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی ہے، اور آسٹن میں ٹیکساس یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا ہے۔ وہ قومی سلامتی حکمت عملی میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری کے ساتھ یو ایس نیشنل وار کالج سے 2012 کے گریجویٹ ہیں۔