تعلیم اور ترقی | نئی دہلی‘, ہندوستان – سفارتخانہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ// //
20 جولائی 2009 کو امریکی خارجہ سکریٹری ہلیری کلنٹن کی حکومت ہند کے ساتھ میٹنگوں کے اختتام ہر دونوں حکومتوں نے 21ویں صدی میں عالمی خوشحالی اور استحکام میں اضافہ کرنے کیلئے اپنے باہمی رشتوں کے ارتقا کو تیزتر کرنے کے اپنے ارادوں کے سلسلے میں ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ دونوں حکومتوں نے ایک اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا خاکہ تیار کیا جو پانچ بنیادی ستونوں ۔۔ اسٹریٹجک تعاون؛ توانائی اور موسمیاتی تبدیلی؛ تعلیم اور ترقی؛ معیشت، تجارت اور زراعت؛ سائنس و ٹکنالوجی، صحت اور اختراع ۔۔ پر توجہ مرکوز کریگا۔ دوطرفہ ورکنگ گروپوں کے مربوط ڈھانچے کے توسط سے دونوں حکومتیں مختلف النوع امور کا ٹھوس حل پیش کرنے کے مقصد سے اُن پر توجہ مرکوز کریں گی۔
تعلیم و ترقی کے ورکنگ گروپ تعلیم کے میدان میں ہماری شراکت داری کو فروغ دیں گے اور عورتوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز کریں گے۔ دونوں حکومتوں کے درمیان درج ذیل سرگرمیاں تعلیم اور ترقی کے میدان میں تعاون کو فروغ دے رہی ہیں۔