
محترمہ پیٹی ہاف مین نے 3 اگست، 2018 کو کولکتہ قونصلر ضلع کے لئے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھالا۔ کولکتہ قونصلر ضلع میں مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، سکم، اور سات شمال مشرقی ریاستیں شامل ہیں۔ کولکتہ آنے سے ٹھیک پہلے، قونصل جنرل ہاف مین واشنگٹن، ڈی سی میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے نیشنل وار کالج میں طالب علم تھیں۔ اس سے قبل، انہوں نے امریکی خارجہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی چیف آف اسٹاف اور انسانی وسائل کی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ محترمہ ہاف مین نے بیرون ملکوں میں امریکی سفارت خانہ میکسیکو سٹی، امریکی سفارت خانہ لندن، امریکی سفارت خانہ کیٹو، اور امریکی قونصلیٹ جنرل ریو ڈی جینرو میں خدمات انجام دیں۔ محترمہ ہاف مین نے واشنگٹن، ڈی سی میں امریکہ کے محکمہ خارجہ میں کئی عہدوں پر بھی خدمت کی ہے۔
قونصل جنرل ہاف مین کا تعلق اصل میں فلاڈیلفیا کے علاقے سے ہے۔ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سے حیاتیات میں بی اے، یونیورسٹی آف برسٹل، یو کے سے انٹرنیشنل ریلشنز میں ماسٹر ڈگری (جہاں انہوں نے بین القوامی روٹری اسکالر کے طور پر مطالعہ کیا)، اور نیشنل وار کالج سے قومی سلامتی کی حکمت عملی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ وہ پرتگالی اور ہسپانوی زبانیں بول سکتی ہیں۔ محترمہ ہاف مین کو اپنے شوہر کے ہمراہ کولکتہ آئی ہیں۔