منسٹر قونصلر کے عہدے کے ساتھ خارجہ سروس کے سینئر کیریئر ممبر مارک اے وائٹ نے بھارت میں امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے نئے مشن ڈائریکٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے۔ مسٹر وائٹ نے قیادت ایسے وقت سنبھالی ہے جب یو ایس ایڈ شراکت داریوں کے ذریعہ بھارت کے ارتقا پذیر انسانی اور مالی وسائل کو قوت بخش رہا ہے۔ یہ شراکت داریاں اہم مقامی اور عالمی ترقیاتی چیلنجز کو حل کرنے کے لئے جدت طرازی اور کاروباری مہم جوئی کو متحرک کر رہی ہیں۔ یو ایس ایڈ کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر ویڈ وارن نے انہیں واشنگٹن میں 24 فروری کو حلف دلایا۔
