حکومت دہلی، یو ایس ایڈ اور وش کی ایک مشترکہ پہل
امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے بھارت میں مشن ڈائریکٹر امبیسڈر جوناتھن ایڈلٹن، اور اے اے ایم سی 100 کے پروجیکٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر نوتن منڈیجا نے آج نئی دہلی کے راجندر نگر میں واقع عام آدمی محلہ کلینک میں ادویات فروخت کرنے والی ایک خود کار مشین (MVM) کا افتتاح کیا۔ ملک میں اپنی نوعیت کی فروخت کرنے کی یہ پہلی مشین دوائوں کی ایک منی دکان ہے جس میں گولیاں اور بوتلوں سمیت تجویز کی جانے والی 50 مختلف اقسام کی ادویات رکھی اور تقسیم کی جا سکتی ہیں۔
(اس پوسٹ میں استعمال شدہ فوٹو بشکریہ وش فائونڈیشن انڈیا)