سفارت خانہ نئی دہلی میں نارتھ انڈیا آفس

Creation of a North India Office

نارتھ انڈیا آفس کا قیام

نارتھ انڈیا آفس کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے، سفیر رچرڈ آر ورما نے وضاحت کی: ’’ملک کے سب سے زیادہ متحرک خطوں میں سے ایک کے طور پر، شمالی بھارت وہ خطہ ہے جہاں امریکہ مختلف شعبہ حیات کے بھارتی شہریوں اور امریکی عوام کے بیچ سرگرم روابط قائم کرنا چاہتا ہے ۔۔ ایسا کرنے میں نارتھ انڈیا آفس ہماری مدد کرے گا۔‘‘

DCM speaking at the event

نارتھ انڈیا آفس اپنے کام کاج کے مکمل سال 2016 کے دوران مہارت کی ترقی سے متعلق پروگراموں، اسمارٹ سٹیز، ہوا کے معیار کو بہتر بنانے، کثیر الثقافتی معاشروں کو فروغ دینے، معاشی نمو کو مضبوط کرنے، اور پورے خطے میں شراکت داروں کے ساتھ جنس پر مبنی تشدد کا مقابلہ کرنے پر توجہ دیگا۔

مزید پڑھیں