امریکی سفارتخانہ کا دفتر امور عامہ یعنی پبلک افیئرز سیکشن امریکی پالیسیوں کی نمائندگی کرتا ہے اور ہندوستانیوں کو امریکہ کے بارے میں مفت معلومات فراہم کر کے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان بات چیت کو فروغ دیتا ہے۔ کسی فلم کی نمائش، اسپیکر پروگرام یا کسی دوسرے پروگرام میں شرکت کیلئے، کوئی کتاب مستعار لینے کیلئے یا امریکہ میں تعلیمی مواقع کے بارے میں مزید جاننے کیلئے نئی دہلی میں واقع امریکن سینٹر میں تشریف لائیں۔ نئی دہلی سے باہر برائے مہربانی ٹی ایس سینٹرل اسٹیٹ لائبریری چنڈی گڑھ اور ایزابیل تھوبرن کالج لکھنئو میں ہمارے امریکن کارنر میں آئیں۔
پریس سیکشن
پریس سیکشن، سفارتخانہ کیلئے میڈیا سے رابطے کو مربوط اور منتظم کرتا ہے۔ ہندوستان میں امریکی پالیسی کے بارے میں عوامی استفسارات کیلئے بنیادی رابطہ ہونے کی حیثیت سے، یہ سیکشن مقامی میڈیا کیلئے پریس خبروں، پریس کانفرنسوں، اسپیکر پروگراموں اور صحافی تربیتی پروگراموں کے ذریعہ امریکی نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے۔ اسکے علاوہ، یہ سیکشن ہندوستانی میڈیا اور عوامی ردعمل پر رپورٹ کرکے امریکی پالیسی سازوں کو ہندوستانی رائے عامہ سے آگاہ رکھتا ہے۔
دفتر ثقافتی امور (کلچرل افیئرز سیکشن)
کلچرل افیئرز سیکشن ہندوستانیوں اور امریکیوں کے درمیان مکالمہ کو فروغ دیتا ہے۔ یہ سیکشن امریکی حکومت کے ذریعہ اسپانسر کئے جانے والے امریکہ اور ہندوستان کے بیچ سبھی تعلیمی و ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کا انتطام اور نگرانی کرتا ہے۔ ان پروگراموں کے علاوہ یہ سیکشن امریکی تاریخ، معاشرہ، فن اور ثقافت کو اُسکی تمام تر رنگا رنگی کے ساتھ بیرون ممالک میں ناظرین اور سامعین کے روبرو پیش کر کے امریکہ اور بیرون ممالک میں غیرسرکاری شہریوں اور تنظیموں کے درمیان ذاتی، پیشہ ورانہ، اور ادارہ جاتی رشتوں کو فروغ دیتا ہے۔ کلچرل افیئرس سیکشن شمالی ہند میں امور عامہ کے پروگراموں کا بھی انتظام کرتا ہے جن میں امریکی اسپیکر پروگرام اور رابطہ سازی کے دوسرے پروگرام شامل ہیں جو ہندوستان میں امریکی اسٹریٹجک مقاصد کو فروغ دیتے ہیں۔
امریکن سنٹر لائبریری
امریکن سنٹر لائبریری مستعار دینے والی لائبریری، اور وائی فائی کی سہولت سے آراستہ وسائل کا مرکز ہے جو عام لوگوں کیلئے کھلا ہے۔ کتابیں، رسائل، اور ریسرچ ڈیٹا بیس و انٹرنیٹ رسائی فراہم کرکے یہ لائبریری علم کے متلاشیوں کیلئے ایک بیش قیمت وسیلہ کے بطور خدمت انجام دیتی ہے۔ لائبریری کا عملہ طلبہ اور محققیین کو پیشہ ورانہ تحقیقی معاونت فراہم کرتا ہے۔ یہ لائبریری امریکن سینٹر کے پروگرام جیسے مباحثے، اسپیکر خطبات اور ثقافتی نمائشوں کیلئے جائے وقوع کے بطور بھی خدمت انجام دیتی ہے۔
کیلنڈر آ ف ایونٹس (پروگراموں کا کیلنڈر)
امریکن کارنر ٹی ایس سینٹرل اسٹیٹ لائبریری، چنڈی گڑھ اور ایزابیل تھوبرن کالج، لکھنئو میں بھی واقع ہیں۔ امریکن کارنر میں امریکہ کے بارے میں اور انگریزی زبان سیکھنے والوں کیلئے وسائل موجود ہوتے ہیں، انٹرنیٹ رسائی فراہم کی جاتی ہے، اور پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔
ریجنل انگلش لینگوئج آفس
نئی دہلی، ہندوستان میں واقع ریجنل انگلش لینگوئج آفس(RELO) انگریزی زبان کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں مدد کرتا ہے۔ یہ تدریسی میعار کو بہتر بنانے اور میزبان ملکوں اور امریکہ کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کیلئے سرکاری و غیر سرکاری شعبوں کے انگریزی زبان کے تدریسی اداروں کے ساتھ اشتراک بھی کرتا ہے۔ ریجن میں تین ممالک شامل ہیں: ہندوستان، افغانستان، اور بھوٹان۔
ان پروگراموں کے بارے میں مزید جانکاری کیلئے دیکھیں۔
یو ایس آئی ای ایف / ایجوکیشن یو ایس اے
یو ایس آئی ای ایف کی ایجوکیشن یو ایس اے ایڈوائزنگ سروسز (EAS) امریکہ میں اعلیٰ تعلیم اور اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو درست، جامع اور موجودہ معلومات فراہم کرتی ہیں۔ ہم کسی کالج یا یونیورسٹی کی توثیق یا درجہ بندی نہیں کرتے لیکن طلبہ کو امریکی ڈگری حاصل کرنے کی جستجو میں رہنمائی کرتے ہیں۔ داخلہ لینے کیلئے درخواست دینے کے طریق کار اور حکمت عملی سے متعلق مخصوص سیمنار اور ورکشاپ، تعلیمی میلے اور روانگی سے قبل تعارفی پروگرام پورے سال منعقد کئے جاتے ہیں۔ یو ایس آئی ای ایف کے مشاورتی مراکز نئی دہلی، چنئی، حیدرآباد، کولکاتہ، اورممبئی میں واقع ہیں۔
مزید تفصیلات کیلئے برائے مہربانی دیکھیں http://www.usief.org.in/