ہندوستان میں امریکی قونصل خانے
سفارتخانہ کے سیکشن اور ایجنسیاں
- امریکن سٹیزن سروسز (امریکی شہریوں کیلئے خدمات)
- امور عامہ (پبلک افیئرز)
- یوایس۔انڈیا ایجوکیشنل فاؤنڈیشن
- اقتصادیات، ماحولیات، سائنس اور ٹیکنالوجی
- انسانی وسائل
- ریجنل سیکیورٹی آفس (آر ایس او)
- اوورسیز سیکیورٹی ایڈوائزری کونسل (او ایس اے سی)
- امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس اے آئی ڈی)
- ایڈس ریلیف کیلئے صدر کا ہنگامی پلان ۔۔ پی ای پی ایف آر
- سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن
- امریکی کمرشیل سروس: ہندوستانی کمپنیوں سے متعلق خدمات کیلئے یہاں کلک کریں امریکی کمپنیوں کیلئے یہاں
- خوراک و ادویات ایڈمنسٹریشن
- فارن ایگریکلچرل سروس
- لائبریری آف کانگریس
- امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن
- سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز
- انعامات برائے انصاف پروگرام
- سفارتخانہ نئی دہلی میں نارتھ انڈیا آفس
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) امریکی حکومت کی فیڈ دَ فیوچر، گلوبل ہیلتھ اور گلوبل کلائمیٹ چینج پیش قدمیوں کے توسط سے نازک ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ دینے کیلئے ہندوستان کے ساتھ اشتراک کرتا ہے۔ اپنے تمام تر کاموں میں ہم کمزور لوگوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے اختراع اور مہم جوئی میں مشترکہ طور پر جدوجہد کرتے ہیں۔ ہم صحت، شہری آب رسانی اور صفائی، تحفظ خوراک، موسمیاتی تبدیلی، ابتدائی تعلیم، اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے امور پر توجہ کے ساتھ اندرون ملک استقامت اور ملکیت کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری قائم کرتے ہیں۔
عالمی صحت
یو ایس ایڈ امریکی اور ہندوستانی حکومتوں کی صحت ترجیحات کے مطابق ہندوستانی حکومت اور پرائیوٹ سیکٹر کارکنان کی بڑھتی ہوئی تعداد دونوں کے ساتھ شراکت داری میں زچہ اور بچہ کی قابل انسداد اموات کو روکنے اور ایڈز اور تپ دق سے آزاد نسل تیار کرنے میں مدد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، عالمی سطح پر تپ دق کے 26 فیصد مریض اکیلے ہندوستان میں ہیں نیز یہ ملک دنیا بھر میں کثیر ادویاتی تپ دق کے سب سے زیادہ اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ملکوں میں بھی شامل ہے۔ یو ایس ایڈ نے ملک بھر میں جین۔ایکسپرٹ تیز رو تشخیصی ٹسٹ مشینیں متعارف کرائی ہیں۔ یو ایس ایڈ کی 18 مشینوں کی ابتدائی سرمایہ کاری کی نمایاں کامیابی کے بعد حکومت ہند نے 200 سے بھی زیادہ مشینیں خریدیں جو مہلک مرض کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ملک بھر میں استعمال کی جا رہی ہیں۔
زراعت اور تحفظ خوراک
یو ایس ایڈ فیڈ دَ فیوچر کے تحت پورے افریقہ اور ایشیا میں تحفظ خوراک میں اضافہ کرنے والی ہندوستانی زرعی نوایجادات کی تقسیم اور منتقلی کو تیز تر کرنے کیلئے ہندوستان، افریقہ اور امریکہ میں سرکاری اور نجی شعبہ کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ یو ایس ایڈ کی ہندوستانی تنظیموں کے ساتھ شراکت داریوں کی مدد سے جو ایجادات ہوئی ہیں اُنمیں شامل ہیں ایک کم لاگت کا ٹریکٹر، سمندری جھاڑ سے بنا ایک نامیاتی نشوونما والا محرک اور پانی خشک کرنے والا ایک شمشی آلہ ۔۔ ان سبھی ایجادات کا مقصد زرعی کاموں کیلئے مشینوں کا استعمال کرکے، کم زرخیز مٹی کو زرخیز بنا کر اور مابعد فصل کٹائی نقصانات کو روک کر پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔
ماحولیات، عالمی موسمیاتی تبدیلی، پانی اور صفائی
یو ایس ایڈ صاف توانائی شراکت داریوں کے توسط سے ہندوستان کی صاف ستھری توانائی اور توانائی محفوظ معیشت کی جانب منتقلی کی رفتار بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ دَ پارٹنرشپ ٹو ایڈوانس کلین انرجی (PACE) پروگرام کے ذریعہ ہندوستان میں ’نیٹ صفر‘ توانائی عمارتوں، اسمارٹ گرڈ اور زیادہ موثر حرارت کاری، ہوا کی آمد و رفت اور ایئر کنڈیشننگ نظام جیسے پروجیکٹوں کیلئے سرکاری اور نجی شعبوں کے وسائل میں تقریباً 2.38 ارب ڈالر اکٹھا کئے گئے ہیں۔ یو ایس ایڈ جنگلات پر منحصر ذریعہ معاش میں اضافہ کرتے ہوئے اخراج کم کرنے اور ہندوستانی جنگلات میں کاربن گھٹانے کیلئے ہندوستانی شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ یو ایس ایڈ ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اور تنائو سے بھرے شہری مراکز میں صاف پانی کی رسائی اور صفائی میں اضافہ کرنے کیلئے حکومت ہند، ہندوستانی کمپنیوں، اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔ یو ایس ایڈ کا اربن واٹر، سینٹیشن اینڈ ہائیجین (WASH) الائنس، جسمیں ہندوستان کی وزارت شہری ترقیات اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے ساتھ ایک نئی آگاہی شراکت داری شامل ہے، ہندوستان کے 500 شہروں میں قومی شہری ترقیاتی مشن اور کلین انڈیا مہم میں مدد کرنے کیلئے پرائیوٹ اور سول سوسائٹی کو اختراع، مہارت اور تکنیک کا فائدہ حاصل کرنے میں بھی مدد کریگا۔
تعلیم اور جنسی مساوات
یو ایس ایڈ، رِیڈ ۔۔ انگیج ۔۔ اچیو ۔۔ ڈریم الائنس (READ Alliance) کے تحت اُن مختلف پروجیکٹوں کی مدد کرتا ہے جو قلیل آمدنی اور پرائمری اسکول کی عمر کے بچوں میں تعلیمی شعور کو پختہ کرنے کیلئے اختراعی طریقے اپناتے ہیں۔ ہر اسکیم کو کوئی ہندوستانی تنظیم نافذ کرتی ہے اور پرائیوٹ سیکٹر کے اہم وسائل کا استعمال کرتی ہے۔ یو ایس ایڈ جنس کے حوالے سے مزید موثر پالیسیوں کی پیروی کرنے کیلئے لوگوں کو خواتین کے قانونی حقوق کے بارے میں آگاہ کرکے، صحت خدمات فراہم کرنے والوں کی استعداد میں اضافہ کرکے اور سول سوسائٹی کی صلاحیت کو مضبوط کرکے جنس پر مبنی تشدد کے مسئلہ پر توجہ دیتا ہے۔
رابطہ
یو ایس ایڈ/انڈیا، امریکی سفارتخانہ
شانتی پتھ، چانکیہ پوری، نئی دہلی، بھارت 110021
فون:2419.8000 (91.11)
یو ایس ایڈ/انڈیا آن لائن دستیاب: