ڈپٹی چیف آف مشن ایڈگارڈ ڈی کیگن

ایڈگارڈ ڈی کیگن نے ممبئی میں امریکی قونصل جنرل کی حیثیت سے دو سال خدمات انجام دینے کے بعد 31 جولائی، 2019 کو نئی دہلی میں ڈپٹی چیف آف مشن کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس سے قبل انہوں نے ملائیشیا میں امریکی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن، اقوام متحدہ کے واشنگٹن آفس میں امریکی مشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اور مشرقی ایشیائی و بحرالکاہل امور کے بیورو میں نائب معاون سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

1991 سے فارن سروس افسر کے بطور انہوں نے آسٹریلیا، چین، اسرائیل، ہنگری اور آئیوری کوسٹ میں امریکی سفارت خانوں میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کوریائی امور کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور چینی اور منگولیائی امور کے دفتر کے ساتھ ساتھ پالیسی منصوبہ بندی کرنے والے عملے میں بھی خدمات انجام دیں۔

1989 میں ییل یونیورسٹی سے نمایاں گریجویٹ، ایڈگارڈ نے محکمہ خارجہ میں شامل ہونے سے قبل نیو یارک سٹی بیورو آف برِجز کے لئے کام کیا۔ وہ فرانسیسی اور مینڈارن چینی کے ساتھ ساتھ کچھ ہنگری اور ہسپانوی زبانیں بھی بولتے ہیں۔ شکاگو کے علاقے میں پیدا ہوئے اور پرورش پذیر، ایڈگارڈ کیگن کی شادی سنتھیا گائر سے ہوئی ہے اور ان کے تین بچے ہیں۔