ہندوستان میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانے بر سر موقع پیمائشی آلات کے ذریعہ ہوا کے معیار کی نگرانی کا ایک پروگرام چلاتے ہیں۔ حکومت ہند اور ریاستی حکومت کی ایجنسیاں بھی ملک بھر کے شہروں میں عام طور پر دستیاب ہوا کے معیار کی جانکاری فراہم کرتی ہیں۔ درج ذیل لنکس امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کے ہوا کے معیار کے مانیٹرس کے ساتھ ساتھ نئی دہلی، چنئی، حیدرآباد، کولکاتہ اور ممبئی میں حکومت ہند اور مقامی حکومت کے مانیٹرنگ اسٹیشنس کے اعداد و شمار بھی مہیا کراتے ہیں۔
جب بھی آپ امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانوں میں کسی کی ریڈنگ ’صفر‘ دیکھیں، برائے مہربانی اسے نظر انداز کردیں کیوںکہ یہ اس بات کا اشارہ ہیکہ اے کیو آئی سرور سردست دستیاب نہیں ہے۔
نئی دہلی
- امریکی سفارتخانہ کا آلودگی ہوا کا مانیٹر چانکیہ پوری کا علاقہ کور کرتا ہے۔ ڈسپلے ہونے والا ڈیٹا امریکی ایئر کوالٹی اشاریہ ہے۔
- سینٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ کے ذریعہ جن مقامات کی آلودگی مانیٹر کی جاتی ہے وہ دلشاد گارڈن، آئی ٹی او، شادی پور، دہلی انجینیئرنگ کالج، اور دوارکا کے علاقے پر مشتمل ہیں۔ یہ اعداد و شمار صرف نامکمل کثافت میں پیش کئے جاتے ہیں اور انہیں ایئر کوالٹی انڈیکس میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
- ہندوستانی محکمہ موسمیات جن مقامات کی آلودگی ہوا مانیٹر کرتا ہے وہ متھرا روڈ، آیا نگر (گڑ گائوں علاقہ)، آئی ایم ڈی دہلی (جور باغ علاقہ)، آئی جی آئی ہوائی اڈہ، آئی آئی ٹی ایم دہلی، نوئیڈا، گرو تیغ بہادر اسپتال (غازی آباد علاقہ)، دھیر پور، دہلی یونیورسٹی، پیتم پورا کے علاقے ہیں۔ اعداد و شمار ہندوستانی محکمہ موسمیات کے اپنے ایئر کوالٹی انڈیکس کا استعمال کرتے ہوئے پیش کئے جاتے ہیں۔ اعداد راست موازنہ کے قابل نہیں ہوتے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے انڈیکس کے بارے میں مزید جانکاری کیلئے یہاں کلک کریں۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم)، پونہ سے آئی ایم ڈی کے سسٹم آف ایئر کوالٹی فور کاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر)‘‘ کے لئے یہاں کلک کریں۔
چنئی
- امریکی قونصلیٹ جنرل کا آلودگی ہوا کا مانیٹر گوپال پورم کا علاقہ کور کرتا ہے۔ ڈسپلے ہونے والا ڈیٹاامریکی ایئر کوالٹی اشاریہ ہے۔
- سینٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ کے ذریعہ جن مقامات کی آلودگی مانیٹر کی جاتی ہے وہ الندور، آئی آئی ٹی اور منالی کے علاقے پر مشتمل ہیں۔ یہ اعداد و شمار صرف نامکمل کثافت میں پیش کئے جاتے ہیں اور انہیں ایئر کوالٹی انڈیکس میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
- تامل ناڈو پالوشن کنٹرول بورڈ کے ذریعہ جن مقامات کی آلودگی مانیٹر کی جاتی ہے وہ ادایار، کلپوک، انّا نگر، اور ٹی نگر کے علاقے پر مشتمل ہیں۔ یہ اعداد و شمار صرف نامکمل کثافت میں پیش کئے جاتے ہیں اور انہیں ایئر کوالٹی انڈیکس میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
حیدرآباد
- امریکی قونصلیٹ جنرل کا آلودگی ہوا کا مانیٹرسکندرآباد کا علاقہ کور کرتا ہے۔ ڈسپلے ہونے والا ڈیٹاامریکی ایئر کوالٹی اشاریہ ہے۔
- سینٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ کا آلودگی ہوا کا مانیٹر سانتھ نگر کا علاقہ کور کرتا ہے۔ یہ اعداد و شمار صرف نامکمل کثافت میں پیش کئے جاتے ہیں اور انہیں ایئر کوالٹی انڈیکس میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
- آندھرا پردیش پالوشن کنٹرول بورڈ کے ہوا آلودگی مانیٹرنگ مقامات حیدرآباد میں نو مانیٹرنگ اسٹیشن کور کرتے ہیں، تاہم آس پاس کے علاقے جو کور ہوتے ہیں اُنکا ذکر نہیں کیا جاتا۔ لنک صرف سالانہ اوسط کثافت کے رجحانات فراہم کرتا ہے۔
کولکاتہ
- امریکی قونصلیٹ جنرل کا آلودگی ہوا کا مانی ٹر پارک اسٹریٹ کا علاقہ کور کرتا ہے۔ ڈسپلے ہونے والا ڈیٹاامریکی ایئر کوالٹی اشاریہ ہے۔
- مغربی بنگال پالوشن کنٹرول بورڈ کے ذریعہ جن مقامات کی آلودگی مانیٹر کی جاتی ہے وہ رابندر بھارتی، وکٹوریا میموریل، الٹا ڈانگا، مولا علی، بیشنب گھاٹ، سالٹ لیک منٹو پارک، پری بیش بھون، ڈنلپ برج، شیام بازار اور بیہالا چوراستہ کے علاقے پر مشتمل ہیں۔ یہ اعداد و شمار صرف نامکمل کثافت میں پیش کئے جاتے ہیں اور انہیں ایئر کوالٹی انڈیکس میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
ممبئی
- امریکی قونصلیٹ جنرل کا آلودگی ہوا کا مانیٹر باندرہ کا علاقہ کور کرتا ہے۔ ڈسپلے ہونے والا ڈیٹا امریکی ایئر کوالٹی اشاریہ ہے۔
- سینٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ کا آلودگی ہوا مانیٹرنگ مقام اورلی کا علاقہ کور کرتا ہے۔ یہ اعداد و شمار صرف نامکمل کثافت میں پیش کئے جاتے ہیں اور انہیں ایئر کوالٹی انڈیکس میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
- مہاراشٹر پالوشن کنٹرول بورڈ کے آلودگی ہوا مانیٹرنگ مقامات سیون، باندرہ اور ورلی کے علاقے کور کرتے ہیں۔ یہ اعداد و شمار صرف نامکمل کثافت میں پیش کئے جاتے ہیں اور انہیں ایئر کوالٹی انڈیکس میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔