سفارتخانہ کی معلومات

نئی دہلی میں واقع امریکی سفارتخانہ، ڈیزائن اور کاریگری میں ہند-امریکی باہمی اشتراک کی ایک مثال ہے، جو ہندوستان اور امریکہ کے بیچ دیرینہ دوستی کی

نئی دہلی میں واقع امریکی سفارتخانہ، ڈیزائن اور کاریگری میں ہند-امریکی باہمی اشتراک کی ایک مثال ہے، جو ہندوستان اور امریکہ کے بیچ دیرینہ دوستی کی علامت ہے۔

سفارتخانہ کمپلیکس (احاطہ) کی ڈیزائنگ کرتے ہوئے معروف آرکٹیکٹ ایڈورڈ ڈی۔ اسٹون، جو واشنگٹن ڈی سی میں واقع کینیڈی سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس کے بھی ڈیزائنر ہیں، نے جنوب ایشیائی فن تعمیر کے بہترین اوصاف کو ملحوظ نظر رکھا اور اس میں جدید مغربی تصورات کی آمیزش کردی۔ مشہور آرکٹیکٹ فرینک لائڈ رائٹ  نے اس عمارت کو گزشتہ سو برس کی بہترین عمارتوں میں ایک  قرار دیا ہے۔

سفارتخانہ کمپلیکس کی منصوبہ بندی 1950 کی دہائی کے اوائل میں نئی دہلی کے چانکیہ پوری (ڈپلومیٹک انکلیو) علاقہ میں 28 ایکڑ اراضی مختص کئے جانے کے ساتھ  شروع ہوئی۔ سفارتخانہ کمپلیکس میں چانسری، روزویلٹ ہاؤس (امریکی سفیرکی سرکاری رہائشگاہ)، دفاتر اور رہائش گاہیں شامل ہیں۔

یکم ستمبر 1956 کو امریکہ کے چیف جسٹس ارل وارن نے اس کا سنگ بنیاد رکھا  اور یہ امید ظاہر کی کہ یہ عمارت ’’امن کا مندر‘‘ بن جائے گی۔

عمارت کا باضابطہ افتتاح وزیر اعظم جواہر لعل نہرو اور دیگر ممتاز مہمانوں کی موجودگی میں 5 جنوری 1959 کو ہوا۔ افتتاحی تقریب میں سفیر ایلس ورتھ بنکر نے کہا: ’’میرے لئے یہ عمارت، دونوں ممالک کے تعاون سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے، اس کی ایک علامت ہے۔ آغاز سے انجام تک یہ ایک مشترکہ منصوبہ رہا ہے۔‘‘

‘‘

ویڈیو: نئی دہلی میں امریکی سفارتخانہ کا افتتاح، جنوری 1959