امریکی سفارتخانہ نئی دہلی

نئی دہلی میں واقع امریکی سفارتخانہ دنیا کے سب سے بڑے امریکی سفارتی مشنوں میں ایک ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہیکہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ اپنے رشتے کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ سفارتخانہ امریکی وفاقی حکومت کی 17 ایجنسیوں، امریکی محکمہء خارجہ سے لیکر وفاقی ہوابازی ایڈمنسٹریشن تک، کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ہند۔امریکہ تعلقات ملک بھر میں مضبوط ہیں، سفارتخانہ چار قونصل خانوں ۔۔ ممبئی، کولکاتہ،چنئی اور حیدرآباد میں ۔۔ کی سرگرمیوں کو مربوط کرتا ہے۔ سفارتخانہ بنگلور کے لوگوں کیلئے اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ ایک ورچوئل قونصلیٹ بھی مہیا کراتا ہے۔

امریکن سینٹر سفارتخانے کا ثقافتی مرکز ہے جہاں فنی نمائشوں، کتابوں کی اجرائی اور موسیقی کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں 24 کستوربا مارگ پر واقع ہے۔ اس میں امریکن لائبریری ہے جو ایک عوامی کتب خانہ ہے اور پیر تا ہفتہ کھلی رہتی ہے۔

امریکہ پہلا ملک تھا جس نے 1947 میں آزاد ہندوستان کے ساتھ سفیروں کا تبادلہ کیا۔ امریکہ اور ہندوستان کے سفارتی رشتوں کی تاریخ کے بارے میں زیادہ جانکاری کیلئے اسپین کا جولائی/اگست 2007 کا شمارہ ملاحظہ فرمائیں۔ آج امریکہ اور ہندوستان کے باہمی رشتے پانچ ستونوں ۔۔ اسٹریٹجک تعاون، توانائی اورموسمیاتی تبدیلی،تعلیم اور ترقی، معیشت‘ تجارت اور زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی‘ صحت اور اختراع ۔۔ پر قائم ہیں۔

نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع سفارتخانہ ماہر تعمیرات ایڈورڈ ڈی اسٹون نے ڈیزائن کیا تھا اور اسے 1959 میں کھولا گیا۔ سفارتخانہ کی تاریخ کے بارے میں مزید یہاں مطالعہ فرمائیں۔ سفارتخانہ کے قریب واقع سفیر کی رہائشگاہ روزویلٹ ہاؤس کہلاتی ہے۔