خارجہ سروس افسر امتحان

کیا آپ خارجہ سروس میں کیریئر بنانا چاہتے ہیں لیکن نہیں جانتے کہ کہاں سے ابتدا کریں؟

کیرئیر ٹریک کا انتخاب کرنے کے بعد اگلے مرحلہ میں رجسٹریشن پیکیج مکمل کریں۔ اس کے بعد خارجہ سروس افسر کا امتحان (ایف ایس او ٹی) دیں جو ہر سال تین مرتبہ منعقد ہوتا ہے۔ یہ امتحان نامزد امتحان مراکز پر آن لائن ہوتا ہے اور اسے مکمل کرنے میں تقریباً تین گھنٹے لگتے ہیں۔

ذیل میں ایف ایس او ٹی مرحلہ بہ مرحلہ گائیڈ، آپ کو ایف ایس او ٹی کے طریق عمل سے آگاہ کرائے گا۔

اضافی معلومات درج ذیل ویب سائٹوں سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اپنا پُر کیا ہوا درخواست فارم رجسٹر اور داخل کریں۔ آپکا رجسٹریشن مکمل ہوا اور کامیابی سے جمع ہوگیا، اسکی آن اسکرین تصدیق کیلئے انتظار کریں۔

  • رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں آپکے تکنیکی سوالات/مسائل ہیں؟ برائے مہربانی ACT,Inc. کوfsot@ACT.org کو ای میل کریں یا205.6358 (800)پر فون کریں۔
  • ایک ای میل موصول ہوگا جو نزدیکی ٹسٹ مرکز پر ایف ایس او ٹی ٹسٹ دینے کیلئے آن لائن ریزرویشن کیلئے آپ کو مجاز کرے گا۔ (بین الاقوامی ٹسٹ مراکز کے لئے یہاں کلک کریں۔)
  • پیش کردہ کسی بھی ٹسٹ ونڈو کے دوران ایک نشست محفوظ کر لیں۔ ٹسٹ مراکز کی نشستیں پہلے آئو پہلے پائو کی بنیاد پر دستیاب ہیں۔ آپکو اُس ونڈو میں آخری دن سے کم از کم 48 گھنٹے قبل اپنی نشست محفوظ کرانا ضروری ہے۔ (قطعی آخری تاریخیں ریزرویشن کے دوران دی جائیں گی۔) براہِ کرم یاد رکھیں کہ ہر ونڈو کیلئے نشستوں کی تعداد محدود ہے۔ اپنی نشست محفوظ کرنے کے بعد ایک سال کے اندر ایک ٹسٹ دینا ہوگا۔ اور ایک سال کے اندر ہی رجسٹریشن پیکج جمع کرنے کے بعد اپنی نشست بھی محفوظ کرانا ضروری ہے۔ آپ کا اندراج ہونے کے بعد ٹسٹ کی تاریخ ایک سال بعد بھی دی جا سکتی ہے لیکن آپ کو اپنی نشست کا انتخاب ایک سال کے اندر ہی کرنا ہوگا۔
  • اپنی نشست محفوظ کرنے کے بعد آپکو داخلہ لیٹر ڈائون لوڈ کرنے کے بارے میں ہدایات موصول ہونگی۔
  • امتحان مرکز پر آپ اپنے داخلہ لیٹر اور حکومت کا جاری کردہ فوٹو شناختی کارڈ جیسے ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ یا فوٹو شناختی کارڈ لیکر پہنچیں۔
  • کیا آپ اپنا ٹسٹ منسوخ کرانا یا اس میں کچھ ترمیم کرنا چاہتے ہیں؟ اس سلسلے میں آپ کو امتحان کی تاریخ سے کم از کم 48 گھنٹے پہلے بتانا ہوگا۔ آپ کے داخلہ لیٹر میں اسکی مکمل معلومات فراہم ہوںگی۔ اگر آپ ان اطلاعات کو حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو اس کیلئے آپکو 50 ڈالر فیس ادا کرنی ہوگی۔
  • کیا آپ دوبارہ ٹسٹ دینا چاہتے ہیں؟ یہ امتحان آپ 11 مہینے میں صرف ایک مرتبہ ہی دے سکتے ہیں۔ ایف ایس او ٹی دیبارہ دینے کیلئے آپکو ایکبار پھر رجسٹریشن پیکج پُر کرنا ہوگا۔ اس سے آپکو اپنی درخواست اپ ڈیٹ کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ ایف ایس او ٹی اور مضمون نویسی میں کامیاب ہوگئے تو پھر آپکو اپنی ذاتی تفصیلات پیش کرنا ہونگی۔