امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد

عام معلومات

قونصل جنرل کی قیادت میں حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ جنرل تلنگانہ، آندھرا پردیش اور اڑیسہ کی ریاستوں میں امریکی مفادات اور امریکہ۔بھارت دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیتا ہے. قونصل خانہ سرکاری حکام، کاروباری برادری، اور عام لوگوں کے ساتھ سفارتی اور ثقافتی تعلقات کے ذریعے ایسا کرتا ہے۔ حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ جنرل حیدرآباد کے قونصلر علاقہ میں رہائش پذیر یا یہاں کا سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو متعدد نوعیت کی خدمات؛ اور سرکاری، سیاحتی، کاروباری یا تعلیمی مقاصد کے لئے امریکہ کا سفر کرنے کے خواہاں افراد کو ویزا خدمات بھی فراہم کرتا ہے.

2009  میں قائم حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ جنرل بھارت کی آزادی کے بعد بھارت میں کھولا جانے والا پہلا امریکی سفارتی دفتر ہے۔ یہ بھارت کے عوام اور حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات اور مصروفیت کو مضبوط بنانے کے لئے امریکہ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 خطے کے بارے میں

حیدرآباد قونصلر ڈسٹرکٹ میں تلنگانہ، آندھرا پردیش اور اڑیسہ ریاستیں شامل ہیں۔

مزید جانکاری کے لئے دیکھیں