ریجنل انگلش لینگوئج آفس (آر ای ایل او) امریکی سفارت خانہ، ہندوستان
ریجنل انگلش لینگوئج آفس (آر ای ایل او) امریکی سفارت خانہ، ہندوستان
امریکی سفارتخانہ، نئی دہلی، ہندوستان میں واقع ریجنل انگلش لینگوئج آفس (آر ای ایل او) انگریزی زبان کے اساتذہ کی پیشہ وارانہ ترقی میں معاونت کرتا ہے۔ یہ تدریس کے معیارکو بہتر بنانے اور میزبان ممالک اور امریکہ کے مابین باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی غرض سے سرکاری اور نجی شعبوں کے انگریزی زبان کی تعلیم دینے والے اداروں کے ساتھ شراکت بھی کرتا ہے۔ یہ ریجن تین ممالک ہندوستان، افغانستان اور بھوٹان پر مشتمل ہے۔
یہ دفتر جو وسائل فراہم کر سکتا ہے اُن میں شامل ہیں ۔۔ انگریزی زبان کی تعلیم، اساتذہ کی پیشہ وارانہ ترقی کیلئے مواد اور تربیت کاروں کی تربیت، ورکشاپ، سیمینار اور انگریزی زبان کی تدریس کو بہتر بنانے و فروغ دینے کیلئے آن لائن کورسز اور امریکہ سے ایسے تعلیمی ماہرین اور صلاح کاروں کو ہندوستان کا دورہ کرانا جو نصاب، درسی کتابوں و امتحانات، اور ای ایف ایل طریقہ ٔ کار اور طرز عمل کو بہتر بنانے میں معاونت کر سکتے ہیں۔ آر ای ایل او انگریزی زبان کے ماہرین، انگریزی زبان کے فیلو اور امریکی حکومت کے دیگر انگریزی زبان کے پروگراموں کی بھی نگرانی کرتا ہے۔ ان پروگراموں کے بارے میں مزید جانکاری کیلئے یہاں وزٹ کریں۔
آر ای ایل او آفس، امریکی سفارتخانہ، نئی دہلی، ہندوستان
فون: 011-91-11-2347-2000
ای میل: AmCenterND@state.gov
انگریزی زبان کے اساتذہ کیلئے وسائل
انگریزی زبان سیکھنے والوں کیلئے وسائل
ای ٹیچر اسکالرشپ پروگرام
پی ڈی ایف فائلیں ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر کی مدد سے دیکھی جا سکتی ہیں۔
(مفت ایکروبیٹ ریڈر ڈاؤن لوڈ کریں)
وضاحت: یہ ویب سائٹ امریکی سفارتخانہ نئی دہلی نے تیار کی ہے اور اسکی دیکھ بھال بھی وہی کرتا ہے۔ دوسرے انٹرنیٹ سائٹوں کے لنکس سے یہ نہیں سجھنا چاہئے کہ اُنمیں موجود خیالات و نظریات کی توثیق کی گئی ہے۔