ایکسچینج پروگراموں کے بارے میں زیادہ معلومات اور اپنے بین الاقوامی تجربات شیئر کرنے کے لئے ایکسچینجیز کنیکٹ پر ہمارے ساتھ شامل ہوں جو امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے تعلیمی و ثقافتی امور کے زیر انتظام ایک انٹرایکٹو بین الاقوامی سماجی نیٹ ورک ہے۔
نئی دہلی میں امریکی سفارت خانہ اور چنئی، حیدرآباد، کولکتہ اور ممبئی میں واقع قونصل خانے امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے تعلیمی اور ثقافتی امور (ECA) کے ساتھ مل کر ہر سال بین الاقوامی تبادلے کے مختلف پروگرام اسپانسر کرتے ہیں۔ یہ تبادلے امریکا اور ہندوستان کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لئے بنائے گئےہیں. تبادلے کے پروگرام جنہیں انجام دینے میں ہم مدد کرتے ہیں، اُن میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں۔
اگر آپ نے درج ذیل تبادلے کے پروگراموں میں سے کم از کم ایک میں شرکت کی ہے تو آپ امریکی حکومت کے زیر اہتمام پروگرام کے سابق طالب علم (alumnus)ہیں:
- نوجوان سیاسی رہنماؤں کی امریکی کونسل (ACYPL)
- کمیونٹی کالج اقدامات پروگرام (CCIP)
- صحافیوں کے لئے ایڈورڈ آر مرو (Edward R. Murrow) پروگرام
- فورچیون / امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ویمنس مینٹرنگ پارٹنرشپ
- فل برائٹ ایکسچینج پروگرام
- Hubert H. Humphrey فیلوشپ پروگرام
- تعلیم کے پروگرام میں بین الاقوامی قائدین (ILEP)
- انٹرنیشنل وزیٹرز لیڈر شپ پروگرام (IVLP)
- دی انٹرنیشنل رائٹنگ پروگرام (IWP)
- مشرق قریب اور جنوبی ایشیا انڈر گریجویٹ پروگرام (NESA UGRAD)
- اسکالروں کے لئے انسٹی ٹیوٹ برائے مطالعہ امریکہ (SUSI)
- طالب علم رہنماؤں کے لئے انسٹی ٹیوٹ برائے مطالعہ امریکہ (SUSI)
- تدریسی ایکسی لینس اینڈ اچیومنٹ پروگرام (TEA)
- یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام (YES)
کسی ایکسچینج پروگرام میں شرکت یک وقتی واقعہ نہیں بلکہ خیالات کے تبادلے کا آغاز ہے جو شرکت کرنے والے کی پوری زندگی میں جاری رہتا ہے۔ ہمارے ایکسچینج پروگراموں کے بارے میں زیادہ جاننے کیلئے ہمیں ExchangesIndia@state.gov پر ای میل کریں۔ اگر آپ ہمارے ایکسچینج پروگراموں کے سابق طالب علم (alumnus) ہیں تو ہمارا سہ ماہی نیوز لیٹر Alumni Connect حاصل کرنے کے لئے ہمیں لکھیں۔ برائے مہربانی رابطہ کریں: AlumniIndia@state.gov