ہائر ایجوکیشن – ایجوکیشن یو ایس اے

5 steps

ایجوکیشن یو ایس اے

کسی امریکی یونیورسٹی یا کالج میں تعلیم حاصل کرنے سے آپ کے دائرہ نظر کو وسعت حاصل ہوگی اور آپ کے کیریئر کیلئے نئے مواقع کھل جائیں گے۔ تاہم، یہ ایک پیچیدہ عمل ہو سکتا ہے.

EducationUSA مدد کرنے کے لئے یہاں ہے! اعلی تعلیم کے بارے میں معلومات کے لئے امریکی حکومت کے واحد سرکاری ذریعے کے طور پر، آپ امریکہ کے تسلیم شدہ اعلی تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم کے مواقع کی مکمل رینج کے بارے میں درست، جامع، اور موجودہ معلومات کیلئے EducationUSA پر اعتماد کر سکتے ہیں۔

EducationUSA میں شخصی مشاورت، گروپ مشاورت کے پروگرام، اور اس کے ساتھ ساتھ ریفرنس گائیڈ لائنس، یونیورسٹی کیٹلاگ کا خزانہ، اور امتحان کی تیاری کیلئے معیاری مواد دستیاب ہیں!

تجربہ کار مشیر پورے داخلے کے عمل میں آپ کی رہنمائی کریں گے؛ صحیح ادارے کا انتخاب کرنے میں آپکی مدد کرنے سے لیکر آپکا پرسنل اسٹیٹمنٹ تیار کرنے، مالی امداد کے فارم پُر کرنے، اور سوٹ کیس میں کیا پیک کرنا ہے، سب کچھ میں رہنمائی فراہم کریں گے۔

EducationUSA نے ’’امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے آپکے پانچ اقدامات‘‘ کے ذریعہ امکانی بین الاقوامی طلبا کی امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے مقصد تک پہنچنے کی راہ آسان کر دی ہے:

ایجوکیشن یو ایس اے کے مراکز پورے ہندوستان میں واقع ہیں، کسی بھی مرکز سے آج ہی رابطہ کریں!

احمدآباد   بنگلورو   چنئی   دہلی   حیدرآباد   کولکاتہ  ممبئی

 

مفت ہاٹ لائن

ہندوستان کے طلبا پیر تا جمعہ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک مفت ہاٹ لائن 1.800.103.1231 کے ذریعہ ایجوکیشن یو ایس اے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایجوکیشن یو ایس اے نئی دہلی

یہ مرکز دہلی، بہار، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان، اتر پردیش، اتراکھنڈ، اور شمالی ہند میں تمام مرکز کے زیر انتظام خطوں کے طلبا کے لئے کھلا ہے۔ دہلی مرکز بھوٹان کے طلبا کی بھی مدد کرتا ہے۔

دہلی میں واقع ایجوکیشن یو ایس اے مشاورتی مرکز آن لائن سیشن کے ذریعہ خود مرکز میں اور اسکولوں و یونیورسٹیوں میں امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کے بارے میں جانکاری فراہم کرتا ہے۔ ان مفت سیشن میں داخلہ کی لازمی شرائط، درخواست دینے کے طریقہ کار، تعلیم کے شعبے، داخلہ امتحانات کے معیارات، اور مالی امداد کے بارے میں معلومات فراہم کرائی جاتی ہیں۔  دہلی آفس SAT I، SAT II، PSAT، ACT اور AP داخلہ امتحانات کا بھی انتظام کرتا ہے۔

مزید جانکاری کے لئے EducationUSA@usief.org.in کو لکھیں۔

 ایجوکیشن یو ایس اے دہلی فیس بک

ہم سے رابطہ کریں

مفت ہاٹ لائن

 ہندوستان کے طلبا پیر تا جمعہ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک مفت ہاٹ لائن 1.800.103.1231 کے ذریعہ ایجوکیشن یو ایس اے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

یو ایس ۔ انڈیا ایجوکیشنل فائونڈیشن میں ایجوکیشن یو ایس اے مشاورتی مرکز

 12 ہیلی روڈ،

نئی دہلی ۔ 110001

فون: +91.11.4209.0909

ای میل:  EducationUSA@usief.org.in

نئی دہلی میں پروگرام