ریفرنس خدمات: ریفرنس لائبریرین کی ایک سرگرم ٹیم امریکہ کے سرکاری اورغیرسرکاری اداروں، پالیسیوں، معیشت، عالمی مسائل، معاشرہ، ثقافت، ادب، تاریخ اور معاصر زندگی کے بارے میں پرنٹ و الیکٹرانک وسائل کے توسط سے درست اورتازہ ترین معلومات فراہم کرتی ہے۔ ریفرنس لائبریرین ڈاک، ای میل، فون کے ذریعے یا ذاتی طور پرموصول سوالات کے جواب دیتے ہیں اور ممبروں کو لائبریری و اس کے وسائل کے استعمال میں بھی مدد کرتے ہیں۔ پم آپ کو اوقات کار کے دوران لائبریری آنے کیلئے مدعو کرتے ہیں‘ متبادل صورت میں آپ فون نمبر 91-11-23472115 اور 2116 یا ای میل libdel@state.gov کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ ریفرنس درخواست فارم بھر کر بھی آن لائن معلومات حاصل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
ای لائبریری یو ایس اے: ای لائبریری یو ایس اے لائبریری ممبران کو 30 سے زائد ملکیتی ڈیٹابیس تک رسائی اور بہت ساری الیکٹرانک کتابیں مہیا کراتی ہے۔
انٹرنیٹ رسائی: لائبریری کے پاس اپنے ممبروں کے لئے 16 انٹرنیٹ ورک اسٹیشن ہیں جسے تعلیمی اورتحقیقی مقاصد کیلئے ایک وقت میں 30 منٹ تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپکی لائبریری میں وائرلیس انٹرنیٹ کی سہولت:امریکن لائبریری میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے اور ممبروں کو لائبریری میں مفت وائرلیس انٹر نیٹ کی خدمت مہیا کرتی ہے۔ آپ اپنا لیپ ٹاپ یا وائی فائی سے آراستہ ڈیوائس یہاں لا سکتے ہیں اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہو لت حاصل کرنے کے لئے ریفرنس ڈیسک پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
لائبریری کی واقفیت: امریکن لائبریری، درخواست کرنے پر لائبریری وسائل اور خدمات کی جانکاری انفرادی واجتماعی دونوں سطح پر فراہم کرتی ہے.
فوٹوکاپی اور لیزرپرنٹس کی خدمات:
فی صفحہ فوٹو کاپی ایک روپیہ
فی صفحہ رنگین فوٹوکاپی پانچ روپے
فی صفحہ لیزر پرنٹ تین روپے
لائبریری کسی بھی فوٹو کاپی کرنے کی درخواست کو نا منظور کر سکتی ہے، اگراسے ایسا لگتا ہے کہ اس سے امریکی کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ (ٹائٹل 17 یو ایس کوڈ)