ممبر شپ

ممبر شپ: لائبریری میں عام لوگوں کی رسائی مفت ہے، تاہم ممبرشپ لینے والوں کو مراعات کے وسیع انتخاب کی اجازت حاصل ہو جاتی ہے۔ لائبریری کا ممبر بننے کیلئے ہندوستان میں مقیم ہونا اور 16یا اس سے زائد عمر کا ہونا ضروری ہے۔ امریکن لائبریری نئی دہلی شمالی ہندوستان (بشمول دہلی، ہریانہ، راجستھان، اترپردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، بہار اورجموں و کشمیر ریاستوں) کے لوگوں اور اداروں کو مقامی و پوسٹل ممبرشپ فراہم کرتی ہے۔ لائبریری ممبران چار ہفتوں کیلئے چارکتابیں، چار ہفتوں کیلئے دو اخبارات، رسائل اور دو ڈی وی ڈی حاصل کرسکتے ہیں۔ آج ہی آن لائن ممبرشپ درخواست فارم بھرکر امریکن لائبریری سے جڑیں، ہم مزید تفصیلات کیلئے آپ سے رجوع کریں گے۔

ممبران ہندوستان میں چاروں لائبریریوں میں اپنے لائبریری اکاؤنٹس کا آن لائن استعمال کرسکتے ہیں، تلاش فہرستیں تیار کرسکتے ہیں، مستعار لئے گئے مواد کی تجدید کرسکتے ہیں، اور دستیاب مواد اپنے لئے روکے رکھنے کی درخواست کرسکتے ہیں۔

انفرادی ممبرشپ: 16سال یا اس سے زیادہ عمر کے کسی بھی شخص کیلئے کھلی ہے۔ درخواست دہندگان کو موجودہ رہائش کے ثبوت کے ساتھ اپنا تازہ درست فوٹو شناختی کارڈ (مثلاً ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، شناختی کارڈ) پیش کرنا ہوگا۔

فیملی ممبرشپ: ہندوستانی گھرانوں کیلئے دستیاب ہے جسکے تحت خاندان کا کوئی بھی فرد ممبرشپ لے سکتا ہے جسے فیملی کے تمام ممبران استعمال کرسکتے ہیں۔ بنیادی ممبر کی عمر سولہ سال یا زائد ہونی چاہئے۔

فاصلاتی/ڈاک ممبرشپ/ میل لون سروس: ما سوا دہلی، شمالی ہندستان کے باشندوں کیلئے دستیاب ہے۔ کتابیں رجسٹرڈ ڈاک سے بھیجی جاتی ہیں اور مستعار لینے والوں کو اپنے خرچ سے رجسٹرڈ ڈاک سے واپس کرنا ہوتا ہے۔ لائبریری میں دستیاب عنوانات کی فہرستیں مانگنے پر مہیا کرائی جاتی ہیں۔

مستعار لینا اور تجدید کرنا: لائبریری ممبر سرکولیشن ڈیسک سے یا ہماری طویل فاصلاتی مستعار سہولت کے ذریعہ مواد لے جاسکتے ہیں۔ مُستعار کی تجدید کیلئے گزارش بذات خود، فون یا ای میل یا ویب کے ذریعہ کی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں ممبران چنئی، کولکاتہ، اور ممبئی میں واقع امریکن لائبریریوں سے بین لائبریری مستعار سہولت کیلئے گزارش کرسکتے ہیں۔

انفرادی ممبران چار کتابیں چار ہفتوں کیلئے اور رسائل کے دو گزشتہ شمارے اور دو ڈی وی ڈی چارہفتوں کیلئے مستعار لے سکتے ہیں۔

فیملی ممبران آٹھ کتابیں چار ہفتوں کیلئے اور دو رسائل کے گزشتہ شمارے اور دو ڈی وی ڈی چار ہفتوں کیلئے مستعار لے سکتے ہیں۔

لائبریری ممبر شپ پراسیسنگ فیس

 

  • انفرادی: 400 روپے ایک سال کیلئے، 700 روپے دو سال کیلئے

     

  • فیملی ممبرشپ: 500 روپے ایک سال کیلئے، 1000 روپے دو سال کیلئے

    فیس نقد یا امریکی سفارتخانہ، نئی دہلی کے نام ڈیمانڈ ڈرافٹ کی شکل میں یا امریکن لائبریری ئی دہلی میں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ادا کی جاسکتی ہے۔ ہم چیک قبول نہیں کرتے۔

ممبرشپ مراعات:

  • ای لائبریری یو ایس اے میں انفرادی فاصلاتی رسائی
  • زائد از 120 مطبوعہ رسائل والے ریڈنگ روم میں رسائی
  • آن لائن ڈیٹابیس تک رسائی
  • لائبریری احاطے میں مفت انٹرنیٹ/وائی فائی کی سہولت
  • پیشہ ور عملے کے ذریعہ فون، ای میل، فیکس، خط سے یا لائبریری میں آنے والے ممبر کو ریفرنس اور جانکاری کی خدمات
  • فون/ای میل/آن لائن سے کتابیں مستعار لینا اور ریزرو کرانا
  • لائبریری وسائل سے متعلق گروپ/فرد کو معلومات بہم پہنچانا
  • ممبران کو انکی دلچسپی والے پروگراموں میں مدعو کرنا

 

ممبرشپ کی ذمہ داریاں

ممبرشپ کارڈ قابل ٹرانسفر نہیں ہے۔ ممبر اپنے کارڈ پر مستعار لئے گئے تمام مواد کیلئے خود ذمہ دار ہے۔ ممبرشپ کارڈ ضائع ہونے یا پتہ تبدیل ہونے کی فوری اطلاع دی جانی چاہئے تاکہ کارڈ کے غلط استعمال سے بچا جاسکے۔ 25 روپے کی ادائیگی پر کارڈ کی نقل جاری کردی جائے گی۔ ضابطوں پرعمل نہ کرنے والے کسی بھی فرد کے داخلے پر پابندی اور رکنیت منسوخ کرنے کا حق لائبریری کے پاس محفوظ ہے۔

 

جرمانہ: مقررہ تاریخ کے بعد فی کتاب/رسالہ ایک روپیہ یومیہ اور فی ڈی وی ڈی پانچ روپے یومیہ۔ بار بار کتابوں کی تاخیر سے واپسی کے نتیجے میں مستعار لینے کی سہولتیں ختم کی جاسکتی ہیں۔

گم شدہ/مسخ شدہ کتابیں: گم شدہ یا مسخ شدہ کتابوں کی عوضی قیمت یا لائبریری کی طے کردہ قیمت چکانی ہوگی۔